35 C
Lahore
Monday, September 16, 2024

Book Store

افریقا اور ایتھوپیا


ساتواں باب

افریقا اور ایتھوپیا

محمد توفیق

کھلاڑی جاپان میں
کھلاڑی جاپان میں

افریقی سرزمین پر میرا یہ پہلا قدم ہے۔ افریقہ کو بدقسمت اور تاریک براعظم بھی کہا جاتا ہے۔ استعماری طاقتوں نے افریقہ کے زمینی اور افرادی وسائل صدیوں تک بے دردی سے لوٹے ہیں۔
جس تندرستی کو ہزار نعمت کہا جاتا ہے، وہ افریقیوں کے لیے بہت مہلک ثابت ہوئی۔ جب نئی ”مہذب“ دنیا کو غلاموں کی ضرورت پیش آئی تو مریض اور مریل قومیں بچ گئیں اور صحتمند لوگ پھنس گئے۔
آج کے جدید یورپ کے بیشتر انڈر گراؤنڈ ٹرین ٹنلز، موٹر ویز، فلک پیما عمارتیں اور دیگر تعمیرات کی بنیادوں میں انھی کے آبا اجداد کے خون اور پسینے کی بو شامل ہے۔
آج افریقا کو انقلابات، قحط، بھوک و افلاس اور فوجی ڈکٹیٹرز کی سرزمین کہا جاتا ہے۔ حال ہی میں سوڈان میں جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر فوجی جنتا نے اقتدار پر قبضہ کیا ہے۔
ڈکٹیٹرز تو خیر وطنِ عزیز نے بھی چار بھگتا دیے ہیں جو آج کل ان کے ”آفٹر ایفکٹس“ جھیل رہا ہے۔ ایک کبھی نہ ختم ہونے والی مسلسل اذیت!
ایتھوپیا قدیم تاریخ کا حامل ملک ہے، جہاں کے آثارِ قدیمہ کی عمر تین ملین سال سے بھی زیادہ ہے۔
بنجر اور ”لینڈ لاک“ نائیجیریا کے بعد افریقا کا سب سے زیادہ 112 ملین آبادی والا غریب ترین ملک، جس کی فی کس آمدنی 450 ڈالر ہے,
لیکن دنیا ایتھوپیا کو اس کے درمیانے اور طویل فاصلے کے عالمی شہرت یافتہ دوڑاکوں کو”Running Macca” نام سے زیادہ جانتی ہے، جن میں “Abebe Bikili”، “Momo Wolde”، “Haile Gebraselassie” اور “Tirunesh Dibaba”سرِفہرست ہیں۔
ہیل گبریلسلاسی نے تو وزیراعظم عدی کے ہمراہ باغیوں کے خلاف ”فرنٹ لائن“ پر جا کر لڑنے کے عزم اظہار بھی کیا ہے۔
ایئر پورٹ اوسط درجے کا، جہاں بھرپور رش ہے لیکن عدیس ابابا کے اُوپر سے پرواز کرتے ہُوئے تو یہ سرسبز علاقہ دکھائی دیتا ہے۔
ایتھوپیا  نے معاشی میدان میں گزشتہ دس پندرہ سالوں میں بڑی قابلِ رشک ترقی کی ہے۔
اس کی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں کافی مضبوط ہے لیکن اسے خانہ جنگی کا سامنا ہے۔
یہاں بھی دو گھنٹے پسنجر لاؤنج میں گزارنے کے بعد ہماری سیول روانگی ہو گی۔
وقت کاٹنے کی غرض سے ایرانی کوچ پینتالیس سالہ رحمان محمدی راد سے مختصر گپ شپ ہوئی۔
1978ء کو پیدا ہونے والے رحمان محمدی راد اصفہان کے کلب ”شاہ رداری ورامین“ کے ہیڈ کوچ ہیں۔
جس نے 2019ء کی ایشین کلب چیمپین شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
وہ دو سال ایران کی قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔
ایم اے فزیکل ایجوکیشن اور “FIVB International Certified Level-I, Level-II” والی بال کوچ بھی ۔
آتش زیرِپا محمدی تہران کے رہنے والے ہیں مگر اصفہان کے کلب کی کوچنگ کرتے ہیں۔
وہ ایران کے ملاؤں سے بہت الرجک اور انہیں ایران کی بگڑتی ہوئی معاشی صورت ِحال اور امریکی پابندیوں کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔
ان کے مطابق شاہ کے دور میں ایک ڈالر کے 100 تومان جبکہ آج ایک ڈالر کے عوض 30000 تومان ملتے ہیں۔
شاہ کے زمانے میں ” ساوک“ ایرانیوں کے لیے دہشت کی علامت بنی ہوتی تھی تو آج مولویوں کا جبر! ایرانی آج “Religious Overdose”کا شکار ہیں اور اسلام کی من بھاتی تشریح کے مبلغ۔
اس کے مطابق دنیا کے تین ممالک کی اساس مذہب پر ہے، اسرائیل، ایران اور پاکستان! اسی لیے یہ تینوں ہمیشہ طوفانوں کی زد میں رہتے ہیں۔
یہاں فنونِ لطیفہ ، آرٹ، کلچر غرض ہر تخلیقی ذہن کو ریاست اور مذہب کے لیے خطرہ تصور کیا جاتا ہے۔
یہی صورتحال افغانستان کے طالبان کی بھی ہے،
جو خواتین کے حقوق اور ڈاڑھی منڈوانے جیسے فروعی تنازعات میں اُلجھ کر اسلام کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا سامان بن رہے ہیں۔

https://shanurdu.com/ethiopion-airline/

https://www.ethiopianairlines.com/aa


مصنف کا تعارف
نام: محمد توفیق
سینئر نائب صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن،
چیئرمین ڈیویلپمنٹ کمیٹی پاکستان والی بال فیڈریشن
قومی سلیکٹرپاکستان سکواش فیڈریشن
ولدیت: میجر (ر) محمد طارق اعوان
تاریخ و جائے پیدائش: 8 اکتوبر 1960ء ، شیرانوالہ گیٹ ہری پور ہزارہ
تعلیم: ایم اے معاشیات، ایم اے سیاسیات، ایم بی اے ایگزیکٹو
تعلیمی ادارے: برن ہال سکول، گورنمنٹ کالج ایبٹ آباد، ایچی سن کالج لاہور
پاکستان کی نمائندگی: سیول اولمپکس، اٹلانٹا اولمپکس، بیجنگ ایشین گیمز، کلکتہ سیف گیمز،کامن ویلتھ گیمز آسٹریلیا،
ڈیوس کپ ٹینس، ومبلڈن ٹینس،ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس، ایشیائی والی بال چیمپئن شپ جاپان،
ایشیائی اسکواش چیمپئن شپ بھارت، انٹرنیشنل سیٹلائٹ ٹینس شام، والی بال منیجر قطر، ایران، دوبئی
سپورٹس کمنٹری/اینکر پرسن: پی ٹی وی ایوارڈ یافتہ ،ورلڈ کپ فٹبال، ورلڈ اولمپکس سمیت 30 کھیلوں پر رواں تبصرہ
عالمی سیاحت: امریکہ، فرانس، برطانیہ، ہالینڈ، بیلجیم، سپین، اٹلی، چین، آسٹریا، چیکو سلوواکیہ، سوئٹزرلینڈ، جاپان، ڈنمارک،
ناروے، روس،جرمنی، جنوبی کوریا، سویڈن، سلوواکیہ، ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات،سعودی عرب،
بنگلہ دیش، ایران، بھارت، نیپال، قطر، شام، ازبکستان، ایتھوپیا
تصانیف:
ستارے سفر کے دیکھتے ہیں
بمبئی براستہ مدراس
تری خوشبو سفر میں ہے
تیرا میرا سارا سفر
کھیل کا ارتقائی سفر
اولمپکس اور فٹبال
کھیل اور کھلاڑی
اردو سفر نامے کا گل خود رو
واہ کی تہذیب اور فنون ِ لطیفہ
شمشیر و سناں اوّل
کھلاڑی جاپان میں(سفرنامچہ)


محمد توفیق
محمد توفیق
مصنف کا تعارف نام: محمد توفیق سینئر نائب صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن، چیئرمین ڈیویلپمنٹ کمیٹی پاکستان والی بال فیڈریشن قومی سلیکٹرپاکستان سکواش فیڈریشن ولدیت: میجر (ر) محمد طارق اعوان تاریخ و جائے پیدائش: 8 اکتوبر 1960ء ، شیرانوالہ گیٹ ہری پور ہزارہ تعلیم: ایم اے معاشیات، ایم اے سیاسیات، ایم بی اے ایگزیکٹو تعلیمی ادارے: برن ہال سکول، گورنمنٹ کالج ایبٹ آباد، ایچی سن کالج لاہور پاکستان کی نمائندگی: سیول اولمپکس، اٹلانٹا اولمپکس، بیجنگ ایشین گیمز، کلکتہ سیف گیمز،کامن ویلتھ گیمز آسٹریلیا، ڈیوس کپ ٹینس، ومبلڈن ٹینس،ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس، ایشیائی والی بال چیمپئن شپ جاپان، ایشیائی سکواش چیمپئن شپ بھارت،انٹرنیشنل سیٹلائٹ ٹینس شام، والی بال منیجر قطر، ایران، دوبئی سپورٹس کمنٹری/اینکر پرسن: پی ٹی وی ایوارڈ یافتہ ،ورلڈ کپ فٹبال، ورلڈ اولمپکس سمیت 30 کھیلوں پر رواں تبصرہ عالمی سیاحت: امریکہ، فرانس، برطانیہ، ہالینڈ، بیلجیم، سپین، اٹلی، چین، آسٹریا، چیکو سلوواکیہ، سوئٹزرلینڈ، جاپان، ڈنمارک، ناروے، روس،جرمنی، جنوبی کوریا، سویڈن، سلوواکیہ، ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات،سعودی عرب، بنگلہ دیش، ایران، بھارت، نیپال، قطر، شام، ازبکستان، ایتھوپیا تصانیف: ٭ ستارے سفر کے دیکھتے ہیں ٭ بمبئی براستہ مدراس ٭ تری خوشبو سفر میں ہے ٭ تیرا میرا سارا سفر ٭ کھیل کا ارتقائی سفر ٭ اولمپکس اور فٹبال ٭ کھیل اور کھلاڑی ٭ اردو سفر نامے کا گل خود رو ٭ واہ کی تہذیب اور فنون ِ لطیفہ ٭ شمشیر و سناں اوّل ٭ کھلاڑی جاپان میں(سفر نامچہ)

Related Articles

Stay Connected

2,000FansLike
2,000FollowersFollow
2,000SubscribersSubscribe
گوشۂ خاصspot_img

Latest Articles