30 C
Lahore
Saturday, July 27, 2024

Book Store

راستی اور استقامت کی دعا

قرآنی دعاؤں کی فضیلت

 قرآنی دعائیں وہ الفاظ ہیں، جو اللہ کے مقبول بندوں نے اپنی حاجت روائی کے لیے بطور دعا کہے اور اللہ تعالیٰ نے ان بندوں کی حاجات پوری کر دیں۔ گویا یہ وہ مقبول دعائیں ہیں جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے ذکر فرمائیں تاکہ ہم ان دعاؤں کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے حاجت برآری کے لیے دعا کریں۔ 


راستی اور استقامت کی دعا

راستی اور استقامت کی دعا
راستی اور استقامت کی دعا
www.shanurdu.com

ترجمہ: ” اے ہمارے رب! جب تُو نے ہمیں ہدایت بخش دی تو اس کے بعد ہمارے دلوں میں کجی پیدا نہ کر اور ہمیں اپنے ہاں سے نعمت عطا کر۔ تُو بہت عطا کرنے والا ہے۔”

اس حقیقت میں تو کوئی شک نہیں کہ ہدایت اور گمراہی اللہ ہی کی جانب سے ہے۔ وہ جسے چاہتا ، ہدایت دیتا ہے اور اس کے دل کو نیکی و بھلائی کی طرف مائل کر دیتا ہے۔ اسی لیے نبی کریمﷺ کا فرمان ہے کہ:
” کوئی دل ایسا نہیں جو اللہ تعالیٰ کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان نہ ہو۔ جب تک چاہتے ہیں اس کو حق پر قائم رکھتے ہیں اور جب چاہتے ہیں اس کو پھیر دیتے ہیں۔”

اس لیے قادرِ مطلق ذات سے ہر وقت راستی اور استقامت کی دعا کرتے رہنا چاہیے۔ نبی کریمﷺ کی ایک دعا اسی سلسلہ میں کتب حدیث میں یوں نقل کی گئی ہے:
یا مقلب القلوب ثبت قلوبنا علی دینک (اے دلوں کو پھعرنے والے! ہمارے دلوں کو دین پر قائم رکھ)

Related Articles

Stay Connected

2,000FansLike
2,000FollowersFollow
2,000SubscribersSubscribe
گوشۂ خاصspot_img

Latest Articles