31 C
Lahore
Thursday, April 25, 2024

Book Store

دنیا اور آخرت کی بھلائی کی دعا

قرآنی دعاؤں کی فضیلت

 قرآنی دعائیں وہ الفاظ ہیں، جو اللہ کے مقبول بندوں نے اپنی حاجت روائی کے لیے بطور دعا کہے اور اللہ تعالیٰ نے ان بندوں کی حاجات پوری کر دیں۔ گویا یہ وہ مقبول دعائیں ہیں جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے ذکر فرمائیں تاکہ ہم ان دعاؤں کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے حاجت برآری کے لیے دعا کریں۔ 


دنیا اور آخرت کی بھلائی کی دعا

رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّ قِنَا عَذَابَ  النَّارِ(۲۰۱) (البقرہ)

ترجمہ: “اے ہمارے رب! ہم کو دنیا مین بھی نعمت(بھلائی) عطا کر اور آخرت میں بھی بھلائی دے اور ہم کو آگ کے عذاب سے بچا۔”

ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ کسی مریض کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے۔ وہ شخص سوکھ کر ہڈیوں کا ڈھانچہ رہ گیا تھا۔ آپﷺ نے پوچھا کہ تم نے اللہ سے کوئی دعا بھی مانگی تھی؟
عرض کیا، جی ہاں۔ میری دعا یہ تھی کہ اے اللہ! جو عذاب تو مجھے آخرت میں دینا چاہتا ہے وہ دنیا ہی میں دے دے۔
آپﷺ نے سبحان اللہ فرمایا اور کہا کہ کیا تجھے وہ عذاب برداشت کرنے کی طاقت ہے؟ تُو نے یہ دعا کیوں نہ پڑھی۔
چنانچہ اس بیمار نے جب مذکورہ دعا پڑھی تو اللہ تعالیٰ نے اسے شفا مرحمت فرما دی،
ابن ابی حاتم سے روایت ہے کہ سیدنا ثابتؓ نے انس ؓ سے عرض کیا کہ:
” آپ کے یہ بھائی آپ سے دعا چاہتے ہیں تو آپ نے مذکورہ دعا پڑھی۔
کچھ دیر کے بعد جب نشست برخاست ہونے لگی تو ثابت ؓ نے پھر دعا کی دعرخواست کی تو سیدنا انس ؓ نے فرمایا کہ کیا تم دعا کے ٹکڑے کروانا چاہتے ہو؟ اس دعا میں (دین و دنیا کی) تمام بھلائیاں جمع ہو گئی ہیں۔”

Related Articles

Stay Connected

2,000FansLike
2,000FollowersFollow
2,000SubscribersSubscribe
گوشۂ خاصspot_img

Latest Articles