37 C
Lahore
Thursday, April 25, 2024

Book Store

آفات سے بچنے کی دُعا

قرآنی دعاؤں کی فضیلت

 قرآنی دعائیں وہ الفاظ ہیں، جو اللہ کے مقبول بندوں نے اپنی حاجت روائی کے لیے بطور دعا کہے اور اللہ تعالیٰ نے ان بندوں کی حاجات پوری کر دیں۔ گویا یہ وہ مقبول دعائیں ہیں جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے ذکر فرمائیں تاکہ ہم ان دعاؤں کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے حاجت برآری کے لیے دعا کریں۔ 


آفات سے بچنے کی دُعا

اَللّٰہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَۚ اَلۡحَیُّ الۡقَیُّوۡمُ ۬ۚ لَا تَاۡخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّ لَا نَوۡمٌ ؕ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ مَنۡ ذَا الَّذِیۡ یَشۡفَعُ عِنۡدَہٗۤ اِلَّا بِاِذۡنِہٖ ؕ یَعۡلَمُ مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ مَا خَلۡفَہُمۡ ۚ وَ لَا یُحِیۡطُوۡنَ بِشَیۡءٍ مِّنۡ عِلۡمِہٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ وَسِعَ کُرۡسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ ۚ وَ لَا یَـُٔوۡدُہٗ حِفۡظُہُمَا ۚ وَ ہُوَ الۡعَلِیُّ الۡعَظِیۡمُ ﴿۲۵۵﴾

ترجمہ: ” اللہ(معبود برحق ہے) اس کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ زندہ، ہمیشہ رہنے والا۔ اسے نہ اُونگھ آتی ہے اور نہ نیند۔ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کا ہے اس کی اجازت کے بغیر کون(کسی کی) سفارش کر سکے جو کچھ لوگوں کے سامنے ہے اور جو کچھ ان کے ہیچھے ہو چکا اسے سب معلوم ہے اور اس کی معلومات میں سے کسی چیز پر کوئی دسترس حاصل نہیں کر سکتا ہاں جس قدر وہ چاہے۔ اس کی بادشاہی آسمان اور زمین پر محیط ہے اور اسے ان کی حفاظت کچھ مشکل نہیں۔ وہ عالی رتبہ اور عظمت والا ہے۔”

نبی کریمﷺ فرماتے ہیں کہ جبرائیل میرے پاس آیا اور کہا کہ ایک خبیث جن آپ کو تکلیف پہنچانے کی فکر میں ہے۔ آپ جب بستر پر لیٹا کریں تو آیۃ الکرسی پڑھ لیا کریں۔

امیر المؤمنین سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جو شخص اپنے گھر میں جاتے ہوئے آیۃ الکرسی پڑھ لے تو شیطان اس گھر سے گدھے کے مانند ہینگتا ہوا بھاگ جاتا ہے۔

جو شخص ہر نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھ لے اسے جنت میں جانے سے کوئی چیز نہیں روکے گی، سوائے موت کے۔ (ابن مردویہ)

Related Articles

Stay Connected

2,000FansLike
2,000FollowersFollow
2,000SubscribersSubscribe
گوشۂ خاصspot_img

Latest Articles