37 C
Lahore
Thursday, April 25, 2024

Book Store

مصیبت کے وقت کی دُعا

قرآنی دعاؤں کی فضیلت

 قرآنی دعائیں وہ الفاظ ہیں، جو اللہ کے مقبول بندوں نے اپنی حاجت روائی کے لیے بطور دعا کہے اور اللہ تعالیٰ نے ان بندوں کی حاجات پوری کر دیں۔ گویا یہ وہ مقبول دعائیں ہیں جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے ذکر فرمائیں تاکہ ہم ان دعاؤں کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے حاجت برآری کے لیے دعا کریں۔ 


مصیبت کے وقت کی دُعا

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

ترجمہ: بے شک ہم اللہ ہی کے لیے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔

روایت ہے کہ نبی کریمﷺ کے نعل مبارک کا تسمہ ٹوٹ گیا تو آپﷺ نے یہ پڑھا۔ صحابہ کرام ‏نے عرض کیا کہ:
” اے اللہ کے رسولﷺ! کیا یہ بھی مصیبت ہے؟”
آپﷺ نے فرمایا کہ مومن کو جو بھی ناگواری پہنچتی ہے وہی مصیبت ہے۔

اسی طرح ایک اور حدیث میں ہے کہ:
“جب تم میں سے کسی کی جوتی کا تسمہ ٹوٹ جائے تو انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھا کرو کیونکہ یہ بھی ایک مصیبت ہے۔”

سیدنا علی سے روایت ہے کہ جس کسی مسلمان کو رنج و مصیبت پہنچے اور وہ وقت گزر جائے اور پھر اسے یاد آئے اور وہ انا للہ۔۔۔۔ پڑھے تو اس کو، تب بھی وہی اجر ملے گا جو مصیبت کے وقت صبر کرنے پر ملا تھا۔”

Related Articles

Stay Connected

2,000FansLike
2,000FollowersFollow
2,000SubscribersSubscribe
گوشۂ خاصspot_img

Latest Articles