35 C
Lahore
Monday, September 16, 2024

Book Store

Twelve million supporters |بارہ کروڑ حمایتی

مشرقی اُفق
میر افسر امان
بارہ ؍کروڑ حمائیتی
ہر کسی کو اپنے مذہب سے والہانہ لگائو ہوتا ہے۔اس طرح سکھ بھی اپنے مذہب سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔وہ پون صدی سے بھارت کے باڈر سے اپنے مذہبی پیشوا بابا گروناناک کے مزار، کرتارپور ناروال کو ایک دور بین سے دیکھ کر اپنے مذہبب سے لگائو کی پیاس بجایا کرتے رہے ہیں۔بابا گرو ناناک نے اس جگہ اپنی زندگی کے آخری ۱۸؍ سال گزارے تھے۔وہ اس جگہ کھیتی باڑی کرتے اور اپنی ماننے والوں کو تلقین کیا کرتے تھے’’ کرت کرو،نام جھپو اور ونڈھ کے کھائو۔یعنی محنت کرو اللہ کا نام لو اور آپس میں تقسیم کر کے کھائو۔ہندو خاندان سے ہونے کے باوجود، بابا گرو نانک توحید پرست انسان تھے۔ مسلمان بھی ان سے محبت کرتے تھے جب وہ فوت ہوئے تو مسلمان اُنہیں دفنانا چاہتے تھے اور سکھ جلانا چاہتے تھے۔ بابا گرو نانک کاناروال کرتار پور دریائے راوی کے کنارے کھتی باڑی کرنے کی جگہ پر ۲۲؍ ستمبر ۱۵۳۹ء کوانتقال ہوا تھا۔ راوی دریا کے کنارے کرتار پورناروال میں ہی گروناناک کامزار واقع تھا۔ تاریخی طور پر یہ بات سامنے آئی کہ بابا گرونانک کے پہلے مزارکودریائے راوی کا پانی بہا کر لے گیا تھا ۔ پھر پٹیالہ کے ایک راجہ نے اس موجودہ مزار کو تعمیر کر کے باباگروناک کی یادگارقائم کی تھی۔یہ مزار گرداس پور، بھارت کی سرحد سے پاکستان کے اندر چار میل کے فاصلے پرناروال کرتار میں واقع ہے۔ مسلمان جیسے مدینہ سے محبت رکھتے ہیں اسی طرح سکھ بھی اس جگہ سے محبت رکھتے ہیں۔ گرداس پوروہی علاقہ ہے جسے انگریز اور ہندوئوں کی سازش سے پاکستان میں شامل کرنے کے بجائے بھارت میں شامل کر دیا گیا تھا۔ اس طرح بھارت کو کشمیر جانے کے لیے واحد زمینی راستہ فراہم کیا گیا۔جس کی وجہ سے بھارت نے تقسیم کے وقت سے مسلمان کے اکثریتی علاقے جموں و کشمیر پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ ہندوئوں اور انگریزوں نے مسلمان دشمنی میںتقسیم کے متفقہ فارمولے کی خلاف دردی کرتے ہوئے یہ کارنامہ کیا گیا تھا۔
سکھوں کے سارے مذہبی مقامات پاکستانی پنجا ب میں ہیں۔ مثلاً بابا گرونانک کی جائے وفات اور مزار، کرتار پورناروال، پنجہ صاحب حسن ابدال، گرونانک کی جائے پیدائش ننکانہ صاحب، ننکانہ جس کا پرانا نام تلونڈی تھا۔ شاہد اسی لیے قائد ا عظم ؒ نے تقسیم کے وقت سکھوں کی سیاسی لیڈر ماسٹر تارہ سنگھ کو پاکستان میں شامل ہونے کی پیش کش کی تھی۔ مگر تارہ سنگھ نے تاریخی غلطی کرتے ہوئے سیاسی ضرورت کے تحت اس مقدس ترین مذہبی پیش کش کو قبول نہیں کیاتھا۔ بعد میں اس کو پچتاویا بھی ہوا تھا۔ ہندئو لیڈر شپ نے اپنی چانکیا کوٹلیا مکرانہ چالوں کو استعمال کرتے ہوئے تقسیم کے وقت پنجاب کے مسلمانوں پر سکھوں کو استعمال کر کے حملے کروائے تھے جو تاریخ کا ایک سیاہ ترین دور ہے جسے صدیوں یاد رکھا جائے گا۔ پھر بھارت کے سکھوں نے ہندوئوں کی زیادتیوں اور تنگ نظری کے خلاف کشمیر کے مسلمانوں اور بھارت کی دوسری قوموں کی طرح بھارت سے علیحدگی کا اعلان کر دیااور آزاد خالصتان کی تحریک شروع کی۔ اس تحریک میں نمایاں نام سنت جرنیل سنگھ بھنڈروالہ کا تھا۔ جسے بھارت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے دور حکومت میں آپریشن بلیو اسٹار میں گولڈن ٹمپل امرت سر پر فوج کشی کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔بعد میںبھارتی فوج کے سربراہ وزیر اعظم اندرا گاندھی کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔ بھارت کے سابق وزیر اعظم نہرو، جس نے کشمیریوں سے اقوام متحدہ میں ساری دنیا کو گواہ بنا کر وعدہ کیا تھا کہ ان کو اپنی آزاد رائے کاموقعہ دے گا کہ وہ پاکستان کے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں یا بھارت کے ساتھ ۔ اس وعدے پر عمل نہ کر کے نہروبین الاقوامی طور پر وعدہ خلاف ثابت ہوا۔ اس کی بیٹی اور بھارت کی وزیر اعظم، اندرا گاندھی نے بھی تاریخی ظلم کر کے سکھوںکے مقدس اور مذہبی مقام گولڈن ٹمپل پر فوج کشی کر کے سنت جرنیل سنگھ بھنڈروالہ کو ہلاک کیا تھا۔ اس وقت سے سکھ قوم بھارت کے خلاف ہو گئی۔ متعصب ہندو مسلمانوں کی تاریخی بابری مسجد،جسے مغل بادشاہ ظہیر الدن بابر نے تعمیر کروایا تھاکو بھی ۱۹۹۲ء میں مسمار کر دیا ہے۔
جب ہند دئوں کی متعصب دہشت گرد اور کٹر مذہی تنظیم، راشٹریہ سیونگ سنگھ( آر ایس ایس) کے بنیادی رکن دہشت گرد وزیر اعظم مودی بھارت کے وزیراعظم بنے ہیں مسلمانوں کی زندگی اجیرن کر دی گئی ہے۔مسلمانوں کومذہبی عبادات سے روکا جاتا ہے۔ آذان پر پانبدی لگائی جاتی ہے۔ مسلمانوں کو سر ڈھاپنے کے لیے ٹوپی پہننے سے روکا جاتا ہے۔ گائے کا گوشت کھانے کے شک میں مسلمانوں کو قتل کر دیا جاتا ہے۔ مسلمانوں کو زبردستی اپنا مذہب اسلام چھوڑ کر ہندو بنانے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ بھارت میں ہندو بن کے رہو یاپاکستان چلے جائے۔اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق قوموںکی جنگ آزادی کو مانا گیا ہے۔ بھارت کشمیریوں کی پر امن جنگ کو دہشت گردی کہتا ہے۔کشمیر کے باڈر پور آہنی باڑلگا دی ہے۔اس میں بجلی کا کرنٹ چھوڑا ہوا ہے۔ بھارت فوجی اس پر ۲۴ گھنٹے پہرہ دیتے ہیں۔پھر بھی کشمیری نوجوانوں کو اگر وا دی کہہ کر ہلاک کر رہا ہے۔ کشمیریوں کی درجنوں اجتماہی قربریں دریافت ہو چکی ہیں۔ پاکستان پر دبائو ڈالا جاتا کہ وہ کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی مدد بھی بند کر دیں۔ پہلے مشرقی پاکستان میں قوم

۲
پرستوں کی تنظیم مکتی باہنی بنا کر پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کاروائیاں کروائیں۔ پھر اپنی باقاعدہ فوج داخل کر کے مشرقی پاکستان کو مغربی پاکستان سے علیحدہ کر دیا۔ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کو ذبح کیا جارہا ہے۔ کشمیریوں کی جنگ آزادی کشمیر کی عظیم تحریک پر سے دنیا کی نظریں ہٹانے کے لیے پاکستان کے علاقے ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں علانیہ دہشت گردی کروا رہا ہے۔ ان حالات میں پاکستان کو موجودہ حکمران وزیر اعظم پاکستان مدبرانہ فیصلہ کر کے بھارت کی سیاست میں ڈہنٹ ڈالنے کے لیے ایک عظیم کام کیا۔ بھارت کے ۱۲ ؍کروڑ سکھوں کے مذہبی رجانات کا خیال کرتے ہوئے ان کے لیے پون صدی سے بند راستہ کرتار پور کرویڈورکھولنے کا اعلان کر دیا۔ جس سے بھارت کی سیاست میں بھونچال آ گیا۔بھارت نے اس مشترکا انسانی ایونٹ میں شریک نہ ہو کر ایک طرف اپنی سکھ آبادی کو ناراض کرلیا دوسری طرف دنیا میں بھی بدنا م ہوا۔بھارت کے ۲۰؍ کروڑ مسلمان متعصب بھارت کے مظالم سے تنگ آ کرپہلے ہی سے پاکستان کے حمائتی تھے۔تو عمران خان کی کامیاب ڈپلومیسی نے بھارت میں ۱۲؍ کروڑ سکھوں کی حمائیت کا اضافہ بھی کر دیا۔سابق بھارتی کریکٹر بھارتی پنجاب ریاست کے وزیر سیاحت سندھو پاکستان کے سفیر بن کر اُبھرے اور اب کشمیر کے بعد بھارتی ریاست راجھستان میں نوجوت سنکھ سدھو کے جلسے میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان حالات میں پاکستان کی اپوزیشن عمران خان دشمنی میں کہتی پھرتی ہے کہ عمران خان نے اپنے پہلے سو دنوں میں کیاکیا؟ عقل و دانش رکھنے والے پاکستانی حلقے تو کہتے ہیں کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے پرپاکستان میں کئی سالوں کے بعد فوج ، عدلیہ اور سیاست ایک پیج پر آئی ہے۔ ورنہ اس سے قبل پیپلز پارٹی نے امریکا کی چاپلوسی کرتے ہوئے میو گیٹ کے ذریعے فوج پر وار کیا تھااور نون لیگ نے تو علانیہ فوج اور عدلیہ کے خلاف معاذکھولے رکھا۔ عمران خان نے پاکستان کوکرپشن فری کرنے اور لوٹے ہوئے پیسہ کو واپس لانے کے لیے ۲۲ سے ۲۵ ملکوں کے ساتھ معاہدے ہو چکے ہیں۔ حرمت رسولؐ کے لیے ملکوں سے معاہدے کے لیے اپنا نمائیدہ مقرر کر دیا ہے۔امریکی مفادات کی جنگ سے علانیہ علیحدگی کااعلان اور برابری کی سطح پر تعلوقات عمران خان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے۔پاکستان کی سابقہ کسی بھی حکومت کی بھارت خلاف سیاسی حکمت عملی سے اکیلی عمران خان کی بھارت خلاف سیاسی حکمت عملی بھاری ہے۔ یہ ہی ۱۰۰؍ دنوں کی عظیم کامیابیاں ہیں۔ عمران خان وزیر اعظم پاکستان نے بھارت کے ۲۰؍ کروڑ مسلمان کے ساتھ ساتھ ۱۲؍ کروڑ مزید سکھوں کی حمائیت کا بھی اضافہ کر لیا ہے۔

Related Articles

Stay Connected

2,000FansLike
2,000FollowersFollow
2,000SubscribersSubscribe
گوشۂ خاصspot_img

Latest Articles