23 C
Lahore
Thursday, April 25, 2024

Book Store

شریر بلی

شریر بلی

(ہندی کہانی)

جنگل میں بلوط کا ایک بڑا درخت تھا۔ ایک عقاب اس پر بنے گھونسلے میں رہتا تھا اور اس کے بل میں ایک بروک
رہتا تھا۔ وہ پڑوسی تھے لیکن دوست نہیں تھے۔
ان کے پڑوس میں ہی ایک بلی رہتی تھی۔ اسے عقاب اور بروک ایک آنکھ نا بھاتے تھے۔ وہ چاہتی تھی کہ ان دنوں میں جھگڑا ہو جائے اور وہ خوب مزے سے تماشا دیکھے۔ 

ایک دن ایک شریر بلی عقاب کے پاس گئی اور کہنے لگی
بروک درخت کی جڑیں کاٹ رہا ہے تاکہ اپنا بل گہرا کر سکے۔ درخت گرتے ہی وہ تمہارے بچوں کو کھا جائے گا
اس کے بعد بلی بروک کے پاس گئی اور کہا-
اپنے گھر سے باہر مت نکلنا۔ جیسے ہی آپ کے گھر والے جائیں گے عقاب انہیں کھا جائے گا۔
اب ایک دوسرے کے خوف کی وجہ سے عقاب اور بروک میں سے کوئی بھی اپنے گھر والوں کے لیے کھانا لینے نہیں
گیا۔
دونوں کا دن رات کا چین سکون برباد ہو چکا تھا۔ انھیں اپنا ہی گھر پرایا اور غیر محفوظ سا لگنے لگا تھا۔ وہ ڈرے سہمے سے اپنے اپنے گھروں میں بیٹھے رہتے۔ آکر ایک دن ان کا سامنا ہوا تو انھوں نے ایک دوسرے سے بات کرنے کی ٹھانی۔ 

 عقاب نے بروک کو بلی کے بارے میں بتایا۔ بروک نے بھی اپنی پوری کہانی بیان کی۔ حقیقت جان کر دونوں کو بہت غصہ آیا۔ انہوں نے بری بلی کو مار ڈالا اور وہ اچھے دوست بن گئے۔

(اس سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ کبھی کسی کے بہکاوے میں نہیں آنا چاہیے۔ 

۞۞۞۞۞۞۞

Related Articles

Stay Connected

2,000FansLike
2,000FollowersFollow
2,000SubscribersSubscribe
گوشۂ خاصspot_img

Latest Articles