25 C
Lahore
Monday, October 14, 2024

Book Store

( مجروح ( قسط نمبر 22

 

( 22 مجروح ( قسط
شکیل احمد چوہان

 اُس کے کانوں میں دروازہ پیٹنے کی آواز پڑی۔ وہ اُٹھ کے بیٹھ گیا۔ دوپہر ڈھل رہی تھی۔ لڑکے اب بھی سو رہے تھے۔ پھر سے دروازہ بجنے لگا۔ اُس نے اپنی برتھ سے اُتر کر دوازہ کھول دیا۔
اِس کیبن میں میری سیٹ ہے۔  ایک دفتری آدمی نے ٹکٹ ہوا میں لہراتے ہوئے بتایا۔ سلطان نے جمائی لیتے ہوئے اپنی برتھ کی طرف اشارہ کر تے ہوئے کہا
یہ ہے آپ کی برتھ۔۔۔ سلطان نے برتھ سے اپنی جیکٹ اور چادر اُٹھائی اور کیبن سے نکلتے ہوئے لڑکوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولا
’’انھیں مت اُٹھائیے گا۔۔۔ ان جوانوں  نے ساری رات جنگ لڑی ہے۔‘‘
جنگ۔۔۔ کس کے ساتھ؟ دفتری آدمی  نے حیرت سے پوچھا۔
پب جی  کے ساتھ۔۔۔  یہ بتاتے ہوئے سلطان وہاں سے چل دیا۔
پب جی کے ساتھ۔۔۔ دفتری آدمی  نے عجیب سا منہ بناتے ہوئے سلطان کے ہی الفاظ دہرائے۔
سلطان نے پلیٹ فارم پر اُتر کر سب سے پہلے جیکٹ کی پاکٹ سے ماسک نکال کر لگایا، پھر اردگرد کا جائزہ لینے لگا۔ پلیٹ فارم پر تھوڑی دُور خشک میوہ جات کی ایک دُکان اُسے دکھائی دی۔ سلطان  نے اُس سے کھجوریں خریدیں اور پلیٹ فارم کی سیٹ پر بیٹھ کر ماسک لگائے لگائے ہی کھانے لگا۔ وہ ماسک کے نیچے سے کھجور منہ میں ڈالتا اور اُدھر ہی سے گٹھلی نکال لیتا۔

۞۞۞

یکایک اُسے دکھنے لگا ایک پلیٹ فارم کو دُوسرے سے ملانے والے پُل کی سیڑھیوں کے پاس ہیڈماسٹر فیض رسول صاحب  سولہ سالہ سونو کو کچھ سمجھا رہے ہیں۔ سونو کے چہرے پر پریشانی ہے۔ ہیڈماسٹر صاحب نے اُس کے سر پر شفقت سے ہاتھ رکھا، پھر اُسے ٹکٹ اور ایک سفید کاغذ تھما دیا۔ انجن کا ہارن بجنے لگا تو ہیڈماسٹر صاحب نے دُوسرے پلیٹ فارم پر کھڑی ہوئی ٹرین کی طرف اشارہ کر دیا۔ وہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اُس ٹرین کی طرف بھاگنے لگا۔
صاحب جی۔۔۔! آپ کی ٹرین جا رہی ہے۔
ایک قُلی نے سلطان کو ہلایا۔ اُس کی ٹرین پلیٹ فارم سے نکلتے ہوئے رفتار پکڑ رہی تھی۔ وہ ٹرین کو پکڑنے کے لیے بھاگا۔ دُوسری طرف سونو اُس کی مخالف سمت پلیٹ فارم پر ٹرین کے پیچھے بھاگ رہا تھا۔ آخرکار وہ دونوں ہی اپنی اپنی ٹرینوں پر چڑھنے میں کام یاب ہو گئے۔ سلطان نے ڈبے میں چڑھتے ہی اپنی سانسوں کو بحال کیا، پھر خود سے ایک سوال پوچھا
میں کہاں پہنچنا چاہتا ہوں؟ کئی منٹ تک غوروفکر کرنے کے باوجود اُسے کوئی جواب نہ ملا۔

(بقیہ اگلی قسط میں)

۞۞۞۞

Related Articles

Stay Connected

2,000FansLike
2,000FollowersFollow
2,000SubscribersSubscribe
گوشۂ خاصspot_img

Latest Articles