23 C
Lahore
Thursday, April 25, 2024

Book Store

dua ki barkat|دعا کی برکت

اللہ کے نیک لوگ

ہماری فیکٹری کے قریب ایک ناشتہ پوائنٹ ہے
اکثر وہاں ناشتہ کرنے جاتے ہیں.. اس ناشتے والے کے پاس کافی رش ہوتا ہے ۔

مفت کھانا کھانے والا

dua ki barkat
dua ki barkat #shanurdu
وہاں اکثر ایک شخص آتا اور کھانا کھا کر بھیڑ کا فائدہ اُٹھا کر چُپکے سے پیسے دئیے بغیر ہی نکل جاتا ۔
ایک دن جب وہ کھانا کھا رہا تھا تو میں نے چُپکے سے ناشتہ پوائنٹ کے مالک کو بتا دیا کہ
وہ والا بھائی ناشتہ کر کے بغیر بِل دئیے رش کا فائدہ اُٹھا کر نکل جاتا ہے.. آج یہ جانے نہ پائے.. اس کو رنگے ہاتھوں پکڑنا ہے آج۔
میری بات سُن کر ناشتے والا مالک مُسکرانے لگ گیا اور کہنے لگا کہ اسے نکلنے دو..
کُچھ نہیں کہنا اس کو.. بعد میں بات کرتے ہیں.
حسبِ معمول وہ بھائی ناشتہ کرنے کے بعد ادھر اُدھر دیکھتا ہوا جھانسہ دے کر چُپکے سے نکل گیا.
میں نے ناشتے والے مالک سے پُوچھا کہ اب بتاؤ اُسے کیوں جانے دیا؟
کیوں اُس کی اس حرکت کو نظر انداز کیا؟؟؟
 اُس ناشتے والے مالک کا جواب میرے چودہ طبق روشن کر گیا.
کہنے لگا کہ اکیلے تُم نہیں ، بہت سے بندوں نے اس کو نوٹ کیا اور مجھے بتایا..
نہ بھی کوئی بتاتا، تو مجھے خُود بھی پتا ہے ہمیشہ سے اس کی ایسی حرکت کا۔
کہنے لگا کہ یہ سامنے بیٹھا رہتا ہے اور جب دیکھتا ہے کہ میری دوکان پر ہجوم بڑھ گیا ہے، تو چُپکے سے آ کر کھانا کھا کر نِکل جاتا ہے.
میں ہمیشہ اسے نظر انداز کر دیتا ہوں۔ کبھی نہیں روکا.. پکڑا نہ کبھی بے عزت کرنے کی کوشش کی۔
کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میری دوکان پر رش ہی اس بندے کی دُعا سے لگتا ہے..
یہ سامنے بیٹھ کر دُعا کرتا ہو گا کہ یا اللہ اس دوکان پر رش ہو تو میں اپنی کارروائی ڈال کر نکلُوں۔
اور سچ میں رش ہو جاتا ہے ہمیشہ جب یہ آتا ہے…..
میں اس کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان اس دُعا اور قبُولیت کے معاملے میں ٹانگ اڑا کر اپنی بدبختی کو دعوت نہیں دینا چاہتا…
یہ اگر میری طرف سے نظر انداز ہی ہوتا رہے گا اور ہمیشہ ایسے کھانا کھاتا رہے تو بھی میں کبھی اس کو پکڑ کر بے عزت نہیں کروں گا۔ (اقتباس)
۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞

Related Articles

Stay Connected

2,000FansLike
2,000FollowersFollow
2,000SubscribersSubscribe
گوشۂ خاصspot_img

Latest Articles