23 C
Lahore
Thursday, April 25, 2024

Book Store

Afghanistan current situation| پاک افغان حالات

Afghanistan map resized
Afghanistan map resized

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کیلئے فوری اقدامات اٹھانا ہوں گے تاکہ افغان عوام کے مسائل کا تدارک کیاجاسکے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معزز مہمانوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ افغانستان طویل عرصے سے خانہ جنگی اور 20سالہ جنگ کا شکار رہا ہے۔

ملک کی بیرونی امداد بند ہوچکی ہے۔او آئی سی اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ جتنی مشکلات افغان عوام نے اٹھائی ہیں۔ کسی اور ملک کے عوام نے نہیں اٹھائیں۔ افغانستان کے حالات کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا۔

افغان آبادی غربت کی لکیر سے نیچے جارہی ہے۔ ملک کی صورتحال سنگین ہے۔خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کے 4 کروڑ نفوس کو بحران کو کا سامنا ہے۔ اگر دنیا نے فوری اقدامات نہ اٹھائے تو یہ انسانوں کا پیدا کیا ہوا بہت بڑا بحران ہوگا۔ افغان عوام کی مدد کیلئے فوری اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ افغانستان کی مدد کرنا ہماری مذہبی ذمہ داری ہے۔

You may Also Read

https://ec.europa.eu/international-partnerships/where-we-work/afghanistan_en

Related Articles

Stay Connected

2,000FansLike
2,000FollowersFollow
2,000SubscribersSubscribe
گوشۂ خاصspot_img

Latest Articles