پاکی کا بیان
حدیث نمبر 534
صحیح مسلم
حضرت ابو مالک اشعری سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
پاکیزگی نصف ایمان ہے۔ الحمد للہ ترازو کو بھر دیتا ہے۔ سبحان اللہ اور الحمد للہ
آسمانوں سے زمین تک کی وسعت کو بھر دیتے ہیں۔
نماز نور ہے۔ صدقہ دلیل ہے۔ صبر روشنی ہے۔
قرآن تمہارے حق میں یا تمہارے خلاف حجت ہے۔
ہر انسان دن کا آغاز کرتا ہے تو (کچھ اعمال کے عوض)
اپنا سودا کرتا ہے، پھر یا تو خود کو آزاد کرنے والا ہوتا ہے
یا خود کو تباہ کرنے والا۔