چَھل بَل ۔۔۔
بھائی کے آفس میں ایک کام چور بندہ ہے۔ اکثر باس سے ڈانٹ کھا کے نکلتا ہے تو رونا دھونا مچا دیتا ہے کہ میں ؟ ریزائین لکھ رہا ہوں ۔ میں جارہا ہوں۔ تمام کولیگ اسے منانے , سمجھانے لگ جاتے ہیں کہ اتنی مہنگائی ہے کیا کرو گے کہاں جاؤ گے؟ بے روزگار ہو جاؤ گے ۔ سب کی منت کرنے پہ پھر اکڑ کے میز پہ جم جاتا ہے ۔ بھائی کہتے ہیں جانا جوانا اس نے ہے نہیں، بس بھرم دکھاتا ہے کہ کوئی مجھے روک لے ۔۔۔ اور ہم روک لیتے ہیں ۔
اسی طرح ہماری سلطنت گروپ میں ایک خاتون نے اپنے مسٔلے کے حل کے لیے پوسٹ لگائی کہ میری بھابھی تمام دن آرام کرتی ہیں ۔ گھر کے کسی کام کو ہاتھ نہیں لگاتیں۔ سب گھر والوں پہ رعب جماتی ہیں۔ کوئی چوں چاں کرے تو کہتی ہیں میں خود کشی کرنے جارہی ہوں ۔
ہم پکڑ پکڑ کے روکتے ہیں ۔ بڑی مشکل سے ٹھنڈا کرتے ہیں ۔۔ مجبوراً اب چپ رہتے ہیں کہ خود کشی کر لی تو ہم پہ کیس بن جائے گا ۔ بچے رل جائیں گے ۔ بھائی کی زندگی خراب ہوگی لیکن بھابھی کے روئیے سے بہت پریشان ہیں ۔ جملے کچھ بدل گئے ہیں لیکن مفہوم یہی تھا ۔۔
میں نے مشورہ دیا بہن اب آپ کی بھابھی خود کشی کرنے لگیں تو بالکل مت روکیے گا ، بلکہ تمام گھر والے کمرا بند کر کے بیٹھ جائیے گا ۔خود ہی آرام سے بیٹھ جائیں گی
اتنا آسان نہیں ہے دنیا چھوڑنا ۔۔۔
زارا مظہر