25 C
Lahore
Wednesday, May 8, 2024

Book Store

Boy VS Girls|انج تے انج ای سئی

انج تے انج ای سئی ۔۔۔


وہ بیس سال کا لڑکا پوچھ رہا تھا لڑکیوں کو برابری سے بھی زیادہ حقوق ملنے لگے ہیں ۔ آج کل کے والدین بیٹیوں سے زیادہ زیادہ پیار کرنے لگے ہیں ان کے لاڈ اٹھاتے ہیں ۔ تمام سال انکے جوتے کپڑے ہی پورے نہیں ہوتے ۔ جب سے رف اینڈ ٹف رہنے کا فیشن آیا ہے ہم پورا سیزن دو جوڑوں میں گزار دیتے ہیں ۔ اور تو اور ہمارا عالمی دن بھی چپ چاپ گزر جاتا ہے انسان آن لائن ہی منا لیتا ہے۔

سوشل میڈیا تک پہ کسی خاتون کو توفیق نہیں ہوئی کہ ایک ڈھنگ کی ,دل پہ پھاپا رکھتی تحریر لکھ دیتی پورا سال جسے پڑھ پڑھ کر ہم سوکھے ہی خوش ہو لیتے ۔۔ ہمارے بزرگ بھی اپنے عالمی دن کے موقع پہ چپ چاپ اپنا مذاق بنوا لیتےہیں لیکن اب نہیں ۔ بہت ہوگئی اب ہمیں ہوش آنے لگا ہے ۔ ہماری طرف سے اپنے حقوق کی ادائیگی کے لئے مہم چلانے کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ ہمارے اگلے عالمی دن کا نعرہ ہوگا ۔۔
اپناگھونگھٹا خود اٹھاؤ ۔۔۔۔
اپنا میک اپ سے لت پت منہ خود دیکھو ۔۔
انج تے انج ای سئی ۔۔۔۔
زارا مظہر

Previous article
Next article

Related Articles

Stay Connected

2,000FansLike
2,000FollowersFollow
2,000SubscribersSubscribe
گوشۂ خاصspot_img

Latest Articles