گرمی کی دوپہر میں دال مکھنی چاول اور سلاد اچار کھانے کا مزہ دوبالا کر دیتے ہیں.
اپنے مینیو میں ہم نے ان دو دالوں کا اضافہ اپنی دوست کے کہنے پر کیا اور وہ لطف اٹھایا کہبیان سے باہر ہے ۔۔۔
درکار اشیاء ۔۔۔۔
ثابت ماش ۔۔۔ ایک پاؤ
سفید لوبیا ۔۔۔ ایک پاؤ
لہسن کی کلیاں ۔۔۔ دس بارہ عدد
ہری مرچ ۔۔۔ چار عدد ۔
نمک , لال مرچ ہلدی اپنے ذائقے کے مطابق ۔۔
تڑکے کے لئے ۔۔ ادرک ,لہسن باریک کٹ کر کے ۔۔
آئیل آدھا چھوٹا کپ ۔۔
ترکیب ۔۔۔ پریشر ککر میں ڈیڑھ لیٹر پانی نیم گرم کریں اور دالیں دھو کے نیم گرم پانی میں ڈال دیں ۔۔ ساتھ ہی نمک , لال مرچ , ہلدی , لہسن اور ہری مرچ کوٹ لیں اور ککر میں ڈال کے بند کردیں ۔ درمیانی آنچ پہ پکنے دین وسل بجنے لگے تو آنچ تھوڑی سی کم کرکے پندرہ سے بیس منٹ پکنے دیں ۔۔
بیس منٹ بعد ککر کھولیں گے تو دال گل اور مِل چکی ہوگی لکڑی کی ڈوئی گھما کے دال کو ایک سا کر لیں اور فرائی پین میں لہسن ادرک اور ائیل کی مدد سے بگھار تیار کریں.
دونوں چیزیں سنہری سوندھی ہو جائیں تو دال میں بگھار لگا دیں.
سرونگ بول میں ڈالیں اور بگھری دال میں تازہ مکھن کی ڈلی رکھیں.
باریک کٹا ہرا دھنیا ہری کا چھڑکاؤ دیں اور چپڑی یا خشک چپاتی , یا خشکے ,اچار سلاد کے ساتھ مزے سے کھائیں ۔۔
ہاں دالوں , اناج اور بیف کو ککر میں پکائیں
گیس کا ایندھن آئندہ نسلوں کے لئے بچائیں ۔۔۔
تصاویر و پیشکش
زارا کا دستر خوان ۔۔۔