22 C
Lahore
Wednesday, April 24, 2024

Book Store

Zakat: The source of economic balance for Muslims|زکوٰۃ

میرافسر امان مشرقی اُفق
زکوٰۃ: مسلمانوں کے معاشی توازن کا ذریعہ
اللہ تعالیٰ نے قرآن میںزکوٰۃ صاحبِ نصاب مسلمانوں پر ایک مقررہ حساب سے فرض کی ہے ۔ ’’ نماز قائم کرو اور زکوۃ دو‘ ‘ (البقرۃ۔ ۱۱۰) زکوٰۃ کے علاوہ بھی اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے لیے قرآن شریف کی سورت البقرۃ میں ارشاد ہوا’’یہ قرآن اللہ کی کتاب ہے ،اس میں کوئی شک نہیں،یہ پرہیزگاروں کو دنیا میں زندگی کا سیدھا راستہ بتاتا ہے ،اور پرہیزگار وہ ہیں جو غیب پر ایمان لاتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں اور جو رزق ہم نے اُن کو دیا ہے اس میں سے خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں‘‘ (البقرہ۔۱تا۳) زکوٰۃ ہر زمانے میں دین اسلام کے اہم ترین ارکان رہی ہے تمام انبیاؑ کی طرح انبیائے بنی اسرائیل نے بھی اس کی سخت تاکید کی تھی مگر یہودی اس سے غافل ہو چکے تھے زکوٰۃ دینے کے بجائے یہ لوگ سُود کھانے لگے تھے۔ توحیو اور نماز کے بعدزکوٰۃاسلام کا تیسرا ستون ہے جس پر اسلام کی عمارت کھڑی ہے ۔اس کی اہمیت کو آپ اس طرح سمجھیں کے نماز کے بعد زکوٰۃ کا ذکر قرآن شریف میں بار بار آتا ہے ۔زکوٰۃ کے معنی پاکی کے ہیں جب انسان اپنے مال سے زکوٰۃ نکالتا ہے تو اس سے اپنا مال پاک کر لیتا ہے اصل میں جو مال اللہ نے انسان کو دیا یہ اس کا اپنا نہیں ہے یہ مال اللہ کا ہے اور اللہ نے اس مال میں سے حاجتمندوں کا حصہ رکھااور اس حصے کو اپنے مال سے نکالنا مسلمان پر فرض کر دیا گیا ہے۔ ایک شخص زکوٰۃ نہیں نکالتا تو وہ فرض کی ادائیگی نہیں کر رہا، تو یہ گناہ ہے۔اور گناہ کا اللہ تعالیٰ کو آخرت میں حساب دینا پڑے گا۔ زکوٰۃ کے انکار پر جنگ حلیفہ اوّل نے لوگوں سے جنگ کی۔ دوسری عبادات کی کوئی قیمت نہیں رہتی اگر زکوٰۃ نہ نکالی جائے۔خلیفہ ِ رسول ؐ حضرت ابوبکر ؓ نے زکوٰۃ کا انکار کرنے والے شروع کے مسلمانوں کے خلاف جہاد کیا جیسے کافروں کے ساتھ کیا جاتا ہے اور فرمایا میں ان کے ساتھ اس وقت لڑتارہوں جب تک وہ اونٹ کی رسی جو رسول ؐ اللہ کے زمانے میں دیتے تھے نہ دیں۔ زکوٰۃ تمام انبیا ؑکے دین میں فرض تھی۔قرآن کو اُٹھا کے دیکھیں تمام انبیاء کی امتوں کو اس کا حکم دیا گیا تھا۔حضرت عیسیٰ ؑ نے جب گہوارے میں سے اللہ کے حکم سے لوگوں سے بات کی تھی تو دوسری باتوں کے علاوہ یہ بات بھی کی تھی کہ مجھے اللہ نے نماز اور زکوٰۃ کا حکم دیا ہے۔ حضرت ابراھیم ؑ اور اور ان کی نسل کے انبیاء کواللہ تعالیٰ نے نماز پڑھنے اور زکوٰۃ دینے کا حکم دیا تھا۔ زکوۃاگرچہ تمام شریعتوں میں جز رہی ہے۔لیکن اس کے احکا م تمام شریعتوں میں الگ الگ رہے ہیں۔شکر نعمت کا فطری تقاضہ یہ ہے آدمی راہ خدا میں مال خرچ کرئے۔اللہ کی نعمت کے وہی لوگ مستحق ہیںجو زکوۃ دیں۔ زکوٰۃ اللہ ہی کو پہنچتی ہے۔ اللہ صدقہ دینے والوں کو جزا دیتا ہے۔زکوۃ ایک ذریعہ ہے تزکیہ نفس کا۔جیسے بتایا گیا ہے کہ زکوٰۃ کے معنی پاک کرنے کے ہیں ۔یعنی زکوٰۃ دے کر انسان اپنے نفس کو پاک کرتا ہے۔ زکوۃ کی اہمیت اسلام کے دستور میں قانونی ہے اسی لیے مانعین زکوۃ کے خلاف حضرت ابوبکر ؓ نے جنگ کی۔ وہ انقلاب عظیم جو اس کے ادا کرنے کا نتیجہ ہے آخر ت کی کامیابی کی صورت میں نکلتا ہے اور دنیا میں بھی اس کے ثمرات ملتے ہیں ۔اسی لیے رسول ؐ اللہ نے فرمایا تم میری لائی ہوئی شر یعت کو نافذ کر دو تم ہاتھوں میں دولت لیے لیے پھرو گے تمہیں کوئی حقدار نہیں ملے گا۔ مطلب لوگ مالدار ہو جائیں گے۔ زکوٰۃ کی تنظیم نے عربوں کی زندگی میں عظیم انقلاب برپا کیا۔ زکوٰۃ کی دین میں بہت ہی اہمیت ہے اسی لیے زکوٰۃ کا نماز کے بعدبار بار قرآن میں ذکر ہے۔اسلامی حکو مت کی ذمہ داری ہے کہ وہ زکوٰۃ کی وصولی کا انتظام قائم کرے ملک کے دولت مند مسلمانوں سے نصاب کے مطابق زکوۃ وصول کرے اور مندرجہ ذیل حاجتمندوں میںتقسیم کا انتظام قائم کرے ۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے خاندان یعنی بنی ہاشم پر زکوۃ لینا حرام ہے۔قرآن شریف میں زکوۃ کی آٹھ مدّات کا حکم ہے۔( ۱)فُقراء :۔ زکوۃ فقیروں کے لیے جو تنگ دست ہوں۔یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی زندگی بڑی مشکل سے گزار رہے ہوں مگر کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلاتے ہوں۔(۲)مساکین :۔مساکین وہ ہیں جو اپنی ضروریات پوری نہیں کر سکتے۔ یہ بہت ہی تنگ دست لوگ ہیں جو اپنی ضروریات پوری نہیں کر سکتے کمانے کے قابل ہوں مگر روزگار نہ ملتاہو۔(۳) عا ملین علیہا :۔یعنی زکوۃ کا مصرف زکوۃ وصول کرنے پر جو مامورہوں۔ اسلامی حکومت ان کو جو کچھ تنخواہ کی مد میں دے ۔(۴)۔موئلفۃالقلوب :۔ زکوٰۃ اُن کے لیے جن کی تالیف قلب مطلوب ہوںیعنی جو لوگ نئے نئے مسلمان ہوئے ہوں یا جنکی اسلام دشمنی کو کم کرنے میں مدد کی ضرورت ہو ۔(۵) فی الّرقاب :۔اس سے مراد جو شخص غلام ہواسکو آ زاد کرانے میں یعنی غلاموں کی آزادی کے لیے زکوۃ کا استعمال جائز ہے۔آجکل جیل کے اندر قیدحقدار قیدیوں کی رہائی کے لیے زکوٰۃ استعمال کیا جا سکتی ہے۔ (۶) الغارمین :۔اس سے مراد جو لوگ قرضدار ہو ں مگر اپنا قرض ادا نہ کر سکتے ہوں ان کا قرض ادا کرنے کے لیے زکوۃ استعمال کی جا سکتی ہے۔(۷)فی سبیل اللہ:۔اللہ کے دین کو قائم کرنے کے لیے یعنی جہاد کے لیے زکوۃ استعمال کی جا سکتی ہے کوئی شخص مال دار ہے مگر اللہ کے دین کو قائم کرنے میں لگا ہوا ہے اس کو بھی ز کو ۃ دی جا سکتی ہے۔(۸) ابنُ السّبیل:۔ اگر کوئی شخص مسافر ہے اور اسے پیسے کی ضرورت ہے اس کی زکوۃ میں سے مدد کی جاسکتی ہے چاہ وہ اپنے ملک میںما لدار ہی کیوں نہ ہو۔ زکوٰہ کاادا کرنا ایمان لانے والوں کی لازمی ذمہ داری ہے۔اس کا انتظام اسلامی حکومت کی لازمی ذمہ داری میں شامل ہے۔زکوٰۃ سے غفلت نہ برتنے والے ہی ہدایات پاتے ہیں۔اس سے مال گٹھتا نہیں بڑھتا

۲
ہے۔اس کے ادا کرنے کا حکم ہے۔اس کے ادا کرنے کا نتیجہ آخر ت کی کامیابی ہے۔ زکوٰۃ کی دین میں بہت ہی اہمیت ہے ز کوٰۃ دینے کے بعد بھی آدمی کے مال میں اللہ کا حق رہتا ہے۔زکوٰۃ کی فرضیت کا حکم مدینہ میں نازل ہوا۔زکوۃ مال کو پاکیزہ کرتی ہے۔حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے نبی ؐ نے فرمایا جس کو اللہ نے مال دیا اور اُس نے اُس کی زکوٰۃ نہیں دی تو اس کا مال قیامت کے دن گنجے سانپ کی صورت میں جس کی آنکھوں پر دو سیا ہ نقطے ہوںگے پیش کیا جائے گا پھر وہ اس کی دونوں باچھیں پکڑ کر کہے گا میںتیرا مال ہوں ۔ میں تیرا خزانہ ہوں ۔ (بخاری)حضرت ابوذر ؓ سے روایت ہے کہ رسول ؐ اللہ نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص کے پاس اونٹ، گائیں یا بکریاںہوں اور وہ اِن کا حق (یعنی زکوٰۃ) ادا نہ کرے تو قیامت کے دن یہ چیزیں بہت بڑی فربہ شکل میں لائی جائیں گی اور اپنے پیروںسے کچلیں گی اور سینگوں سے ماریں گی ۔حضرت ابو ہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ بنی صلی اللہ علیہ سلم نے فرمایا ’’جب تم نے اپنے مال کی زکوٰۃ (مفروضہ) ادا کی تو تم اللہ کے حق سے سبکدوش ہو گئے اور جس نے حرام مال جمع کیا اور اسے اللہ کی راہ میں دیا تو اس پر اسے کوئی اجر نہیں ملے گا بلکہ الٹا گناہ ہو گا‘‘ (ترغیب بحوالہ ابن خزیمہ،ابن حبان)۔
صاحبو!رسولؐ اللہ نے فرمایا کہ تم میری لائی ہوئی شہریت نافذ کر دو تو تم پیسے لیے ہوئے پھرو گے مگر کوئی حق دار تمھیں نہیں ملے گا یعنی زکوٰۃ کے نظام رائج ہونے سے لوگ خوشحال ہو جائیں گے۔کیا مسلمانوں کی موجودہ بدحالی معیشت کو خوشحالی میں بدلنے کاراز زکوٰہ نفاذ میںپنہاں نہیں؟مسلمان مملکتوں کو اپنی ہاں مدینہ کی اسلامی فلاحی ریاست قائم کریں جو میںزکوٰۃ کا نظام شامل ہے۔ پھر مسلمانوں میں خوشحالی آ جائے گی۔ آئی ایم ایف اور دیگر سودی ورضے دینے والوں سے جان چھوٹ جائے گی۔

Related Articles

Stay Connected

2,000FansLike
2,000FollowersFollow
2,000SubscribersSubscribe
گوشۂ خاصspot_img

Latest Articles