35 C
Lahore
Monday, September 16, 2024

Book Store

مُلکوں مُلکوں دیکھا چاند

طارق محمود مرزا کی نئی کتاب’ مُلکوں مُلکوں دیکھا چاند‘ شائع ہو گئی ہے
آسٹریلیا میں مقیم ادیب، مصنف اور کالم نگار طارق محمود مرزا کی پانچویں کتاب ’ مُلکوں مُلکوں دیکھا چاند‘ ممتاز پبلشر سنگِ میل کے توسّط سے شائع ہو گئی ہے۔
’ مُلکوں مُلکوں دیکھا چاند‘ طارق مرزاکا ڈنمارک، سویڈن، ناروے اور قطر کا سفرنامہ ہے ۔یہ ادبی چاشنی سے بھرپور انتہائی دلچسپ اور معلوماتی کتاب ہے ۔
اس کا تعارفی خاکہ پروفیسر ڈاکٹر علی محمد خان نے لکھا ہے اور ٹائٹل شاہد ملک کی تخلیق ہے ۔اس سے قبل طارق مرزا کے دو سفرنامے، افسانوں کاایک مجموعہ اور اُن کی رُودادِ حج، عوامی اور ادبی حلقوں میں پزیرائی حاصل کرچکے ہیں۔
متعدد مقامی اور بین الاقوامی ادبی تنظیموں کی جانب سے اُنہیں اعزازات سے نوازا جا چکا ہے اور ان کی ادبی خدمات پر پی ایچ ڈی کی سطح پر تحقیق ہو چکی ہے ۔
وہ مختلف اخبارات و جرائد میں کالم اور مضامین بھی لکھتے رہتے ہیں ۔
طارق مرزا کئی دہائیوں سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مقیم ہیں اور ادبی،سماجی اور دینی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں ۔
’ مُلکوں مُلکوں دیکھا چاند‘ تمام بڑے بُک اسٹالز پر موجود ہے۔علاوہ ازیں سنگ میل پبلشرز کے اس نمبر پر +92 42 37220100 رابطہ کر کے بھی خریدی جا سکتی ہے۔

Related Articles

Stay Connected

2,000FansLike
2,000FollowersFollow
2,000SubscribersSubscribe
گوشۂ خاصspot_img

Latest Articles