19 C
Lahore
Saturday, December 14, 2024

Book Store

حصولِ برکت کی دعا

قرآنی دعاؤں کی فضیلت

 قرآنی دعائیں وہ الفاظ ہیں، جو اللہ کے مقبول بندوں نے اپنی حاجت روائی کے لیے بطور دعا کہے اور اللہ تعالیٰ نے ان بندوں کی حاجات پوری کر دیں۔ گویا یہ وہ مقبول دعائیں ہیں جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے ذکر فرمائیں تاکہ ہم ان دعاؤں کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے حاجت برآری کے لیے دعا کریں۔ 


  1. حصولِ برکت کی دعا

بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ

ترجمہ: شروع اللہ کے نام سے جو رحم کرنے والا اور مہربان ہے۔

یہ حصولِ برکت کی دعا ہے۔
نبی کریمﷺ کا فرمان ہے کہ 

“جو کام بسم اللہ سے شروع نہ کیا جائے، وہ بے برکت ہے۔”

الرحمٰن الرحیم۔۔ وہ ذات جس کی شان رحیمی فوری اور دائمی طور پر رحمت برساتی رہتی ہے۔ ان الفاظ کی ادائیگی انسان کو ایک شعور اور فکر بخشتی ہے کہ یہ انسان اس وقت جس کام کے ارادے سے چلا ہے وہ اللہ کی نافرمانی اور بغاوقت نہیں بلکہ یہ عمل رضائے الہٰی کے مطابق ہے۔ اس لیے اس کے نام سے برکت کی دعا کی جا رہی ہے۔
علامہ سیوطی ؒ فرماتے ہیں کہ:
قرآن مجید اور دوسری تمام کتب کا آغاز بھی اللہ تعالیٰ کے بابرکت نام ہی سے ہے مگر اس طرح ایک ہی جملہ میں اللہ تعالیٰ کے ذاتی اور صفاتی ناموں کو یکجا کر دینا نبی کریم ﷺکی اُمت کی خصوصیت ہے۔

Related Articles

Stay Connected

2,000FansLike
2,000FollowersFollow
2,000SubscribersSubscribe
گوشۂ خاصspot_img

Latest Articles