11 C
Lahore
Saturday, January 11, 2025

Book Store

ہدایت و راہنمائی کے حصول کی دعا

قرآنی دعاؤں کی فضیلت

 قرآنی دعائیں وہ الفاظ ہیں، جو اللہ کے مقبول بندوں نے اپنی حاجت روائی کے لیے بطور دعا کہے اور اللہ تعالیٰ نے ان بندوں کی حاجات پوری کر دیں۔ گویا یہ وہ مقبول دعائیں ہیں جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے ذکر فرمائیں تاکہ ہم ان دعاؤں کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے حاجت برآری کے لیے دعا کریں۔ 


ہدایت و راہنمائی کے حصول کی دعا

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِِ
اَلْحَمْدُ للهِ رَبِّ الْعٰلَمِينَ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
مٰلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
أِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّآلِّينَ

ترجمہ: “سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو تمام مخلوقات کا رب ہے بڑا مہربان اور رحم والا ہے۔ انصاف کے دن کا حاکم ہے۔ اے رب! ہم تیری ہی عبادت کرتے اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔ ہم کو سیدھے راستے پر چلا۔ ان لوگوں کے راستے پر جن پر تُو انعام کرتا رہا۔ نہ ان کے جن پر تیرا غضب ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے۔”

سورۃ فاتحہ بندے کی طرف سے ہدایت و راہنمائی کے حصول کے لیے ایک دعا ہے کہ بندہ اپنے رب کے حضور ہاتھ پھیلا کر عرض کرتا ہے کہ:
اے میرے رب! راہِ راست کی جانب میری راہنمائی فرما۔ یہ سورۃ صرف دعا ہی نہیں بلکہ اس سورۃ میں دعا مانگنے کا طریقہ بھی بتایا گیا ہے۔ اسی لیے حدیث مبارکہ میں اس سورۃ کا ایک نام ” تعلیم المسٔلہ” ذکر کیا گیا ہے۔

Related Articles

Stay Connected

2,000FansLike
2,000FollowersFollow
2,000SubscribersSubscribe
گوشۂ خاصspot_img

Latest Articles