Home جائزہ فالج اور لقوہ

فالج اور لقوہ

یہ دونوں پٹھوں کی بیماریاں ہیں۔ آئے روز اس کے مریضوں کی کثرت ہو رہی ہیں۔ امیر تو فوراً ڈاکٹر کے پاس چلے جاتے ہیں مگر غریب بے چارے کیا کریں؟ اُن کے لیے کچھ کارآمد نسخے پیش خدمت ہیں۔

0
1337

 

فالج اور لقوہ

یہ دونوں پٹھوں کی بیماریاں ہیں۔ آئے روز اس کے مریضوں کی کثرت ہو رہی ہیں۔ امیر تو فوراً ڈاکٹر کے پاس چلے جاتے ہیں مگر غریب بے چارے کیا کریں؟
اُن کے لیے کچھ کارآمد نسخے پیش خدمت ہیں۔
لیکن سب سے پہلے ایک بہت ضروری کام کریں کہ مریض کو اندھیرے کمرے میں لٹا دیں۔ اس کا کھانا پینا بند کر دیں۔ فقط عرق سونف شہد سے میٹھا کر کے پلاتے رہیں۔ یہ بھوکا رکھنا اس کا تنقیہ ہے۔ ابتدائی علاج ہے۔ یہ مرض کو آگے بڑھنے سے روکتا ہے۔ نیز درج ذیل نسخے ان شااللہ کارآمد ہوں گے۔
(1)
لہسن، جسے ہم اپنے کھانے لذیذ بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک عجیب نعمت ہے۔
اس کے مفصل فوائد بے شمار ہیں۔ فی الحال آپ یہ نسخہ ملاحظہ فرمائیں۔
فالج کے مریض کو پہلے روز ایک پوتھی لہسن چھیل کر نگلوا دیں۔ دوسرے روز دو، اور تیسرے دن تین علیٰ ہذا القیاس ایک ایک بڑھا کر چالیس تک لے جائیں۔
پھر کم کرتے کرتے ایک پر لا کر چھوڑ دیں۔ اس کے ساتھ شہد کی چائے اگر میسر آ جائے تو پلا دیں۔ ان شا اللہ دو چلوں میں فرق آ جائے گا۔
(2)
کیکر کی جر لوہے کے اوزار کے بغیر ھاصل کریں۔ اسے سایہ میں خشک کر کے جلا ڈالیں اور کوئلہ پیس کر سنبھال لیں۔ بوقتِ ضرورت شہد میں حل کر کے رکھیں۔ صبح و شام ایک دو انگلی مریض کو چٹا دیں۔

NO COMMENTS