31 C
Lahore
Friday, April 26, 2024

Book Store

مرگی کا دورہ

 

مرگی

یہ بیماری دورہ سے سے آتی ہے۔ دورہ کے وقت مریض گر کے بے ہوش ہو جاتا ہے ۔ منہ سے جھاگ آنے لگتی ہے۔ آنکھوں کے ڈھیلے اُوپر کو پھر جاتے ہیں۔ زبان کے نیچے آ کر کٹ جاتی ہے۔ بعض اوقات بے خبری میں پیشاب پاخانہ خارج ہو جاتا ہے۔

مرگی کا علاج

(1)
آک کے درخت پر گھوڑے کی شکل کا ایک سبز یا زرد رنگ کا جانور عام ملتا ہے جسے آک کا ٹڈا کہتے ہیں۔ اسے خشک کر کے رکھیے اور نسوار بنا لیجیے اور دورہ کے وقت ناک پر رکھ کر پھونک مار دیجیے۔ بفضلہ تعالیٰ مریض فوراً ہوش میں آ جائے گا۔
(2)
دورہ کے وقت فولاد خالص کی ایک گول ٹکیہ جو بمشکل چاندی کے روپے سے قدرے موٹی ہو، مریض کی ہتھیلی پر رکھ کر اُوپر اپنا ہاتھ رکھیں اور چند منٹ تک دبائے رکھیں۔ بفضلہ خدا دورہ وہیں ختم ہو جائے گا۔
(3)
رائی کو نہایت باریک پیس کر شیشی میں سنبھال کر رکھ لیں۔ بوقتِ ضرورت سونگھائیں۔ ان شا اللہ افاقہ ہو گا۔
(4)
ڈھاک کی جڑ پانی میں گھِس کر ضرورت کے وقت ٹپکائیں۔ آرام آئے گا۔
(5)
کڑوی توری کا رس چند قطرے دورہ کے وقت ناک کے اندر ٹپکانے سے دورہ کو آرام ہو گا۔
(6)
اندرائن کا گودہ سایہ میں خشک شدہ پیس کر سنبھال رکھیں۔ اور دورہ کے وقت ناک میں ٹپکائیں۔

۞۞۞۞۞

Related Articles

Stay Connected

2,000FansLike
2,000FollowersFollow
2,000SubscribersSubscribe
گوشۂ خاصspot_img

Latest Articles