36 C
Lahore
Friday, April 26, 2024

Book Store

بھارتی صحافی کے ایک کروڑ 77 لاکھ ضبط

بھارتی صحافی کے ایک کروڑ 77 لاکھ ضبط

 ،نئی دہلی رپورٹ کے مطابق مسکان خان کے حق میں ٹوئٹ کرنے والی بھارتی صحافی کے ایک کروڑ 77 لاکھ روپے ضبط کر لیے گئے ہیں۔
بھارت میں حجاب کے لیے کالج میں جنونی ہندوؤں کے سامنے اللہ اکبر کا نعرہ لگانے والی مسلمان لڑکی مسکان خان  کے حق میں ٹوئٹ کرنے والی ایک بھارتی صحافی خاتون کے ایک لاکھ ستتر لاکھ روپے حکومت نے ضبط کر لیے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار اپنی ہندو انتہا پسند پالیسیوں پر اب تنقید پر بھی سزائیں دینے لگی ہے۔ بھارتی مسلمان صحافی رعنا ایوب کو سچ بولنے پر ایک بار پھر بی جے پی کے عتاب کا سامنا ہے۔ خاتون کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون صحافی کی ایک کروڑ سے زائد رقم ضبط کر لی گئی ہے۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے مسلمان صحافی پر منی لانڈرنگ کا الزام لگایا ہے۔
مودی کی ظالمانہ پالیسیوں پر تنقید کرنے پر رعنا ایوب کو ماضی میں قتل کی دھمکیاں بھی ملتی رہی ہیں۔
مسلمان صحافی کا کہنا ہے کہ انھیں ہمیشہ سے سچ بولنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں، لیکن کوئی بھی گروہ یا سیاستدان انھیں سچ لکھنے سے نہیں روک سکتا۔
کرناٹک میں باحجاب لڑکی مسکان کو ہراساں کیے جانے پر ایک ٹوئٹ میں رعنا ایوب نے بھارتی عوام سے سوال کیا تھا کہ اپنی انتخابی مہم میں مودی نے اقلیتوں کے حقوق کی بات کی تھی، لیکن کیا ان کا اصل چہرہ دیکھنے کے بعد انھیں ایک اور موقع دیا جانا چاہیے؟

Related Articles

Stay Connected

2,000FansLike
2,000FollowersFollow
2,000SubscribersSubscribe
گوشۂ خاصspot_img

Latest Articles