26 C
Lahore
Friday, April 26, 2024

Book Store

Amazing trees in the world |دنیا کے عجیب و غریب درخت

تحریر: حمیرا تبسم

کائنات بنانے والے نے ہر شے کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے اس کو منفرد بنایا ہے ،کائنات کی ہر شے میں خدا کی قدرت جھلکتی ہے، چاہے وہ انسان ہو چاہے چرند پرند چاہے پھول و پودے ،ہر شے اپنی الگ پہچان رکھتی ہے۔ لیکن کچھ ایسا بھی ہوتا ہے جو حیرت انگیز ہو،دلچسپ ہو، دیکھنے والے مڑ مڑ کے دیکھنے پر مجبور ہو جائیں.

جس کو دیکھنے سے منہ سے بے اختیار نکلے واہ امیزنگ،، تو جناب بات ہو رہی ہے ایسے درختوں کی جو دلچسپ اور انوکھے ہیں اور دنیا کے مختلف حصوں میں موجود ہیں ،تو لیجئے جناب آپ لوگ بھی ان درختوں کے بارے میں جانیں،۔

( پانی فراہم کرنے والا بوتل نما درخت )

آسٹریلیا میں ایک ایسا ہی عجیب و غریب درخت موجود ہے جو سب سے الگ ہے وہ اس لیے کہ اس کا تنا بوتل کی شکل سے ملتا جلتا ہے اس کے اس بوتل نما تنے میں ہر وقت پانی موجود رہتا ہی اگر اس کے تنے میں سوراخ کیا جائے تو پانی بہنے لگتا ہے۔

لوگ اسے شوق سے پیتے ہیں اور اسے پانی کا درخت کہتے ہیں اس عجیب وغریب درخت کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی ہر سال وہاں کا دورہ کرتے ہیں ۔

( رات کو چمکنے والا درخت)

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں ایک ایسا حیرت انگیز درخت پایا جاتا ہے، جو قد میں سات ٖفٹ کے لگ بھگ لمبا ہے۔  خدا نے اس کو خاص خوبی بخشی ہے وہ یہ کہ وہ رات کو اس طرح چمکتا ہے کہ اس کی چمک میلوں دور دکھائی دیتی ہے اور اسکی روشنی میں پڑھا اور لکھا جا سکتا ہے۔

(لمبے پتے والا درخت)

جزائر غرب الہندمیں پام کا ایک ایسا درخت موجود ہے جس کے پتے دنیا کے ہر درخت کے پتوں سے زیادہ لمبے ہیں ،اس کے ایک پتے کی لمبائی 65 فٹ بنتی ہے،

( پھیلا ہوا درخت)

جب سکندر اعظم نے ہندوستان پر حملہ کیا تو ہندوستان میں بڑ کا ایک ایسا درخت تھا جو اس قدر پھیلا ہوا تھا کہ سکندر اعظم کی فوج کے سات ہزار سپاہیوں نے اسکے نیچے پڑاؤ ڈالا تھا۔

(دودھ کا درخت )

ٓآسٹریلیا،برازیل،اور جنوبی امریکہ میں ایک ایسا درخت ہے جس کے رس کا زائقہ بالکل دودھ جیسا ہے ،ایسے علاقے کے لوگ جہاں یہ درخت پائے جاتے ہیں اسکے رس کو دودھ کی طرح ہی استعمال کرتے ہیں اور اس درخت کو دودھ کا درخت کہتے ہیں،

( ڈبل روٹی دینے والا درخت )

جزائر غرب الہند میں ایسا درخت موجود ہے جسکی شاخوں کا چھلکا اتار کر ڈبل روٹی کی طرح کھاتے ہیں اور بے حد مزیدار بات یہ ہے کہ اسکا زائقہ بھی ڈبل روٹی کی طرح ہوتا ہے اور تاثیر بھی۔

( دروازوں جیسا درخت )

ترکی کے شہر سمرنا میں ایک ایسا درخت اب بھی موجود ہے جسکا تنا قدرت نے اس طرح تین حصوں میں تقسیم کیا ہوا ہے کہ تین دراوزے بن چکے ہیں ،انکے بیچ سے ایک سڑک گزرتی ہے ۔اس عجیب و غریب درخت کو دیکھنے کے لئے ہزاروں غیر ملکی ہر سال سمرنا جاتے ہیں ۔

( اونچا درخت )

اس وقت دنیا کا سب سے اونچا درخت کیلی فورنیا کے جنگلات میں ہیاور اسکا نام ہاروڈڈیسی ہے،اسکی بلندی 37606 فٹ ہے۔

Related Articles

Stay Connected

2,000FansLike
2,000FollowersFollow
2,000SubscribersSubscribe
گوشۂ خاصspot_img

Latest Articles