7 C
Lahore
Saturday, December 14, 2024

Book Store

زکام او ر علاج

 

زکام اورعلاج

یہ ان بیماریوں میں سے ہے جن کا فوری علاج آسان نہیں۔ بہرحال اس کا کامیاب علاج یہ ہے۔
(1)
مریض کے تالو پر خوب گرم پانی کا تریڑا دیاجائے۔ یہاں تک کہ سر پہ حرارت کا احساس ہونے لگے۔ اور دماغ میں گرمی اچھی طرح نفوذ کر جائے۔ ان انشاللہ زکام چھٹکارا حاصل ہو گا۔
(2)
السی میں تر شدہ کپڑے کو گرم کر کے تالو کو متواتر سینکا جائے۔ جب گرمی کا کافی احساس ہونے لگے تو چھوڑ دیا جائے۔ کافی افاقہ ہو گا۔
(3)
گیہوں کی بھوسی کو پانی میں بھگوئیں۔ پھرمل چھان کر سرکہ ملا کر جوش دیں۔ اور سرکو اس کا بھپارہ دیں۔ بفضلہ چند دنوں میں نزلہ و زکام کا نام و نشان نہیں رہے گا۔
(4)
نزلہ زکام کے شروع ہوتے ہی غذا بند کر دیں۔ اور حتی الوسع فاقہ کریں۔ پانی نیم گرم پیتے رہیں۔ان شا اللہ اس ترکیب سے بغیر کسی دوا کے نزلہ بالکل دُور ہو جاتا ہے۔
(5)
کنیرسفید گل کے پتوں کو ے کر سایہ میں خشک کریں اور پھر پیس کر نسوار بنا لیں۔ بوقتِ ضرورت چاول دو چاول بطور نسوار سونگھائیں۔ چھینکیں آ کر ردی مواد خارج ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ یہ نسوار ایسے مریضوں کو دینی چاہیے جن کو درد سر، سردی کی وجہ سے ہو۔ اسی طرح یہ نسوار بے ہوش مریض کو بھی دی جا سکتی ہے۔
نوٹ: چونکہ یہ نسوار ذرا تیز ہے اس لیے بہتر ہے کہ مریض کو پہلے تھوڑی مقدار میں کوئی مرغن چیز کھا لینی چاہیے۔
(6)
سرس کا درخت درختوں کا بادشاہ ہونے کے باوصف فقیروں کا درخت کہا جاتا ہے۔ سرس کے بیج لے کر کپڑے سے چھان کر مثل میدہ بنا لیں۔ اس کی نسوار لینے سے سخت سے سخت درد شقیقہ اور پرانا نزلہ زکام چھینکیں آ کر دُور ہو جاتا ہے۔ دماغ پھول کی طرح ہلکا ہو جاتا ہے۔
(7)
یہ بیماری زیادہ چھینکیں آنا، نزلہ زکام اور دماغ کی کمزوری کے باعث پیدا ہوتی ہے۔ بار بار چھینکیں آ کر مریض مدہوش سا ہو جاتا ہے۔ اس کا اصل علاج تو اعصاب اور دماغ کو تقویت پہنچانا ہے۔ مگر فوری طور نجات حاصل کرنے کے لیے ایک تجویز پیش کی جاتی ہے جسے حکیم عبد الرحیم صاحب جھنگوی نے رسالہ اسرار میں تحریر فرمایا ہے۔
سادہ پانی کو جوش دے کر ٹھنڈا کر لیں۔ اس کے بعد مٹی کے کوزہ میں ڈال کر سر پر تریڑا دیں۔ یہ عمل دن میں کئی دفعہ کریں۔

Related Articles

Stay Connected

2,000FansLike
2,000FollowersFollow
2,000SubscribersSubscribe
گوشۂ خاصspot_img

Latest Articles