Home ذائقہ پاکستانی کھانے سردیوں کی سوغات پنجیری

سردیوں کی سوغات پنجیری

0
2061
panjeeri recipe
specially made for winter resistance

 

 

سردیوں کی سوغات

پنجیری ۔۔۔

پنجیری کئی طرح کے اناج سے بنتی ہے ۔ ہر قسم کی دال , آٹا , سوجی , بیسن , السی وغیرہ ۔ میں کبھی خاص تردد نہیں کرتی ۔ میرے پاس گھر میں جو اشیاء موجود ہوتی ہیں انھی سے کام چلا لیتی ہوں ۔ جو پنجیری آج بنائی ہے. اس کی ترکیب حاضر ہے ۔
اشیاء ۔۔۔۔
السی ۔۔۔ آدھا کلو
تل ۔۔۔ آدھا کلو
سوجی ۔۔۔۔ آدھا کلو
خشخاش ۔۔۔ ایک سے ڈیڑھ پاؤ
گڑ ۔۔۔۔ آدھا کلو
دیسی گھی یا تازہ مکھن ۔۔ آدھا کلو
خشک میوہ جات ۔۔۔ جتنے میسر ہوں
تیاری ۔۔۔
تمام میوہ جات کو دھو کر دھوپ میں خشک کر لیں ۔ تل اور خشخاش بھی دھو کے سکھا لیں ۔
السی چن کے صاف کر لیں ویسے اب صاف ستھری ہی مل جاتی ہے ۔ میوہ جات موٹے موٹے کوٹ لیں ۔ کھوپرا کش
کرلیں ۔ چھوہارے کاٹ لیں ۔
ترکیب ۔۔۔
السی کو ہلکی آنچ پہ بھون کر نکال لیں ۔۔ سوجی بھی بھون لیں اور خشخاش کو چند منٹ گرم کر لیں تاکہ نمی اڑ جائے ۔۔ اب خشخاش اور السی کو ملا کے گرائنڈ کرلیں ۔ ایک بڑے برتن میں گڑ مکھن اور آدھا کپ پانی پگھلا لیں دو تین ابال آنے دیں تاکہ زائد پانی خشک ہوجائے ۔۔ چولہے کو لاسٹ لو فلیم پہ کر دیں اور پسی السی , تل , خشخاش اور بھنی سوجی سب ایک ساتھ ڈال کے دو منٹ تک اچھی طرح ملائیں ۔ اب چولہا بند کر دیں دو منٹ توقف کریں تاکہ آمیزے کی گرمی کم ہوجائے اب تمام کٹے ہوئے خشک میوہ جات ڈال کے دوبارہ ملا لیں ۔۔ قوت بخش پنجیری تیار ہے ۔ شام کی چائے کے ساتھ اچھی لگتی ہے ۔ بچوں بڑوں یا بوڑھوں کو رات سوتے وقت ایک بڑا چمچ کھلا دیں تو کھانسی سے آرام ملتا ہے صبح سویرے گھر سے باہر جانے والوں کو ٹھنڈ نہیں لگتی ۔۔
دعاؤں میں یاد رکھیں ۔۔

NO COMMENTS