6 C
Lahore
Friday, January 10, 2025

Book Store

شرجیل میمن سندھ کابینہ میں بطور سینئر وزیر شامل

کراچی(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن سندھ کابینہ میں بطور سینئر منسٹر شامل ہوگئے جبکہ انہیں ٹرانسپورٹ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسٹیشن کے قلمدان بھی سونپ دیے گئے ہیں۔
۔ شرجیل انعام میمن کی کابینہ میں بطور سینئر وزیر اور دو محکموں کے قلمدان سونپنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما شرجیل انعام میمن پیپلز پارٹی نے سابقہ دور حکومت میں ورکس اینڈ سروس، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ اور اطلاعات کے وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ سابقہ دور حکومت میں شرجیل انعام میمن کا سب سے بڑا کارنامہ پیپلز بس سروس اور خواتین کے لئے مخصوص پنک بس سروس شروع کرنا تھا۔

اسکے علاوہ اورنج لائن، یلو لائن بی آر ٹی، ریڈ لائن بی آر ٹی، گرین لائن، کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں غیر قانونی بس اڈوں کا خاتمہ، پنک بس سروس مین خواتین ڈرائیورز کی تقرریاں شرجیل انعام میمن کی شاندار پروجیکٹس کا حصہ ہیں۔

ان بی آر ٹی روٹس پر پلوں کی تعمیر نو بھی شرجیل انعام میمن کی کاوشوں سے ہی ممکن ہو سکی ہے۔

Related Articles

Stay Connected

2,000FansLike
2,000FollowersFollow
2,000SubscribersSubscribe
گوشۂ خاصspot_img

Latest Articles