25 C
Lahore
Tuesday, April 30, 2024

Book Store

بڑھتی عمر کو روکیں کیسے ؟

ارم ناز
ہمیشہ خوبصورت اور جوان نظر آنا خواتین کی کمزوری بھی ہے اور خواہش بھی۔
اس کے لیے وہ دن رات نت نئے طریقے اپناتی اور روپے لٹاتی نظر آتی ہیں تاکہ دوسری خواتین کے مقابلے میں کم عمر اور حسین نظر آئیں۔
بعض خواتین تو اپنی خوبصورتی کے معاملے میں اتنی حساس ہوتی ہیں کہ اگر ان کے چہرے پر ایک بھی جھری آئے تو وہ ڈپریشن کا شکار ہو کر فوراً ڈاکٹروں اور پارلر کا رخ کرتی ہیں۔
اس لیے اگر آپ بڑھتی عمر کو روکنا چاہتی ہیں؟؟؟؟
تو آئیے سو تھپڑ کھائیے۔۔۔


حیران ہونے کی ضرورت نہیں، یہ سو تھپڑ نہ صرف آپ کے چہرے کو سرخ کر دیں گے بلکہ آپ کے چہرے کی جھریوں کو دور کر کے آپ کو پھر سے حسین اور جوان بنا دیں گے۔
اگر میری بات پر یقین نہیں تو تھائی لینڈ کی ریسمی ٹاٹا سے مل لیں۔
وہ نیچرل ہیلتھ پریکٹشنر ہیں اور سان فرانسسکو میں انہوں نے اپنا سیلون بنایا ہوا ہے۔
ان کے سیلون میں جہاں دیگر سروسز مہیا کی جاتی ہیں وہیں 350ڈالر پندرہ منٹ تک ایک گال پر تھپڑ مارنے کا لیتی ہیں اور 1000ڈالر چار ٹریٹمنٹس کے،
جس کے بعد آپ کے چہرے کی ساخت بدل جاتی ہے۔
اس ٹریٹمنٹ کو’’ٹاٹا مساج‘‘ کا نام دیا جاتا ہے۔


ٹاٹا کا کہنا ہے کہ تھپڑ مارتے ہوئے گالوںاور بھوؤں کا تنا ہوا ہونا ضروری ہے۔
تھپڑ مارنا بھی ایک طرح چہرے کا مساج کرنا ہی ہے۔
اس طریقے سے چہرے کے پٹھے تن جاتے، خون کی روانی بہتر ہوتی، جھریاں دور ہوتیں اور آپ پھر سے جوان ہو جاتے ہیں۔
تو کیا آپ بھی تھپڑ کھا کر پھر سے جوان ہو نا چاہتے ہیں ؟؟
یا پھر ذیل میں بتائے گئے چند قدرتی طریقوں کو اپنا کر آپ اپنی بڑھتی عمر کو روک کر جوان نظر آئیں گی۔
۔متوازن غذا کھائیں
ہم جیسا کھانا کھاتے ہیں ، وہ ہمارے چہرے سے عیاں ہوتا ہے،
یہی وجہ ہے کہ جو خواتین بہت زیادہ تلی ہوئی اور مرچ مسالوں والی اشیاء کھاتی ہیں
ان کے چہرے پر دانے بنتے رہتے جو بڑھتے بڑھتے نشانات چھوڑ جاتے ہیں۔
اس لیے ہمیشہ متوازن غذا کا انتخاب کریں جس میں پھل، سبزیاں، دالیں، گوشت اور دودھ، دہی وغیرہ شامل ہو، تاکہ کوئی بھی آپ کو بوڑھے ہونے کا طعنہ نہ دے سکے۔
سبز پتوں والی سبزیاں

Raw healthy food clean eating vegetables: cucumber, alfalfa, zucchini, spinach, basil, green peas, dill, parsley, avocado, broccoli, lime on dark stone background, top view

سبز پتے والی سبزیاں جیسے پالک،دھنیا، پودینہ،ساگ وغیرہ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں کیونکہ یہ کیلشیم، پوٹاشیم، میگنیشیم، فاسفورس اور وٹامن اے، سی، کے،بی ون اور بی ٹو کا مجموعہ ہوتی ہیں
جو جلد کو نمی فراہم کر کے اسے تروتازہ اور جوان رکھتی ہے۔
بروکلی
بروکلی، ہرے رنگ کی سبزی جو دیکھنے میں گوبھی کی طرح ہوتی،
یہ وٹامن سی، فائبر، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹ مرکبات سے بھرپور ہوتی ہے۔
یہ آنکھوں کو شاداب رکھنے کے ساتھ ان کے نیچے بننے والی فائن لائنز کو بھی کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
پپیتا،بلو بیریز
یہ مزیدار پھل مختلف قسم کے اینٹی آکسیڈینٹس، وٹامن اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے
جو جلد کی لچک کو بہتر بنا کر لائنوں اور جھریوں کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
خشک میوہ جات


خشک میوہ جات خصوصاً بادام وٹامن ای سے بھرپور ہوتے
جو جلد کے خلیوں کی مرمت اور مناسب مقدار میں نمی فراہم کرنے کے ساتھ اسے الڑاوائلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھ کر جلد کو جوان اور حسین رکھتا ہے۔
اس کے علاوہ انار،دہی، دودھ، مچھلی،شکرقندی وغیرہ بھی بڑھتی عمر کے اثرات کو روکنے میں معاون ہیں۔
۔ورزش ،جو بنائے جوان

کوئی بھی انسان ہمیشہ جوان نہیں رہ سکتا، بڑھاپا اس پر آنا ہی ہوتا ہے،
جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی ہے ہمارے چہرے کی جلد کو تنی ہوئی رکھنے والی پروٹین کولاجن کم ہونا شروع ہو جاتی ، نتیجتاً ہماری جلد ڈھلکنے لگتی ہے۔جس طرح جسم کو جوان اور متناسب رکھنے کے لیے ورزش کی ضرورت ہوتی
بالکل اسی طرح چہرے کو جوان اور جھریوں سے بچانے کے لیے بھی اگر روزانہ آدھے گھنٹے تک ورزش کو اپنی روزمرہ کاموں کا حصہ بنائیں
تو آپ اپنی عمر سے کئی سال پیچھے جا سکتے ہیں۔

گالوں کے لیے
مسکرائیں اور مسکراتے ہوئے ہونٹوں سے انگریزی کے حرف ’’او‘‘ کی شکل بیس سیکنڈ کے لیے بنائیں، پھر اپنی درمیان والی انگلیوں کو گالوں کے اوپر رکھ کر ہلکا سا دبائیں اور گالوں کے پٹھوں کو اوپر کی سمت بیس سیکنڈز کے لیے کھینچیں۔ یہ ورزش بالکل ’’پش اپ‘‘ کی مانند ہے۔ ”
گالوں کے اس پش اپ کو دس دفعہ دہرائیں۔ اس ورزش سے ہمارے ڈھلکتے ہوئے گال دوبارہ سے ٹائیٹ ہوجائیں گے۔
شروع میں ایسا کرنے میں دقت ہو گی لیکن پریکٹس کے بعد یہ ورزش آسانی سے ہو جائے گی۔

بھوؤں کے لیے

اپنی آنکھیں بند کریں اور پھراپنی تین انگلیاں بھوؤں پر رکھ کر انہیں اوپر کی جانب کھینچیں ۔
پھر آنکھیں کھولنے کی کوشش کریں اور بھوئوں کے پٹھوں کو استعمال کرتے ہوئے انہیں نیچے کی جانب کریں۔
اس طرح ایک دوسرے کے مخالف سمت میں پٹھے کام کریں گے،
جس کی مدد سے اندر دھنستی ہوئی آنکھیں اور ڈھلکتے ہوئے بھوئیں بھی دوبارہ سے ٹائیٹ ہو جائیں گے
لیکن اس ورزش کو بیس سیکنڈ کے لیے رک کر تین بار دہرائیں۔

جبڑے اور گردن کے لیے
جبڑوں کے گرد بننے والی لکیروں کو دور کرنے کے لیے، اپنے منہ کو کھولیں جیسے ’’او‘‘ کی آواز نکالتے ہیں پھر اپنے نیچے والے ہونٹ کو سختی سے فولڈ کریں
اور نیچے والے جبڑے کو آگے کی طرف جس قدر کھینچ سکتے بیس سیکنڈ کے لیے کھینچیں۔
اس طرح دس بار دہرائیں۔
اس کے بعد جب اپنے چہرے کو چھت کی جانب کریں
یعنی اوپر کر طرف دیکھتے ہوئے یہ ورزش دہرائیں،
اس سے آپ کی ڈبل چن ختم ہو گی اور گردن بھی صراحی کی مانند پتلی ہو جائے گی۔
۔بیوٹی سلیپ


سونا ایک ایسا عمل ہے جو ہماری جسمانی اور ذہنی صحت کا لازمی جزوہےکیونکہ سونے کے دوران ہمارے جسم کو سارے دن کی تھکاوٹ دور کرنے کا موقع ملتا ہے۔
یہ وہ بیوٹی سیکرٹ ہے جس پر کوئی پیسے خرچ نہیں ہوتے۔
اگر آپ روزانہ آٹھ سے نو گھنٹے باقاعدگی سے بیوٹی سلیپ لیں گی تو پنی عمر سے پانچ سال پیچھے چلی جائیں گی۔
دوسری بات کبھی چہرے کے بل مت سوئیں۔
جب آپ الٹے لیٹ کر تکیے پر چہرہ رکھ کر سوتے ہیں تو اس سے منہ پر سونے کی لکیریں بن جاتی ہیں،
اگر آپ لمبے عرصے تک ایسے ہی سوئیں گے
تو رفتہ رفتہ یہ لکیریں جھریوں کی صورت اختیار کر لیں گی،لہذا ایسے سونے سے گریز کریں۔
۔زیادہ سے زیادہ پانی پئیں

بڑھتی عمر کے اثرات کو روکنے کا سادہ اور آسان حل زیادہ سے زیادہ پانی پینا ہے۔
جب آپ روزانہ آٹھ سے دس گلاس پانی پئیں گے تو اس سے چہرے کے خلیوں کو مناسب اور ضرروی نمی ملتی رہتی،
جس کی وجہ سے وہ خشک ہو کر مردہ نہیں ہوتے اور چہرہ ہمیشہ تروتازہ اور حسین لگتا ہے۔
۔چہرے کے زاویے کو درست رکھیں
عموماً جھریوں کی ایک عام وجہ ہمارے اپنے چہرے کے نقش و نگار اور زاویے ہوتے ہیں، مثال کے طور پر کچھ خواتین کو عادت ہوتی
وہ جب بھی بات کرتیں تو ماتھے پر بل ڈال کر بات کرتیں، ایسا کرنا اگر ان کی روزمرہ عادت میں شامل ہے تو اس سے ماتھے پر لکیریں پڑنا شروع ہو جاتی ہیں۔
اسی طرح بعض خواتین ہونٹوں کو بنا کر یا پھر بھوئیں چڑھا کر بات کرتیں۔
اس سے بھی چہرے پر رفتہ رفتہ جھریاں آنا شروع ہو جاتی ہیں۔
۔اہم بیوٹی پراڈکٹس کا استعمال


اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا حسین چہرہ جھریوں اور فائن لائنز سے دور رہے تو روزانہ رات کو سوتے ہوئے درج ذیل کام کرنا نہ بھولیں۔
۱۔رات سونے سے پہلے کسی اچھے فیس واش سے چہرہ صاف کریں
تاکہ دن بھر کی میل کچیل اور میک اپ دور ہوجائے۔
۲۔فیس واش کرنے کے بعد کلینزر سے چہرہ صاف کریں
تاکہ جلد کے مساموں میں چھپی گندگی جو جھریوں اور دانوں سبب بنتی ختم ہو سکے۔
۳۔کسی اچھے موسچرائزر کو منہ پر لگالیں
تاکہ چہرے کو ضروری نمی ملے اور جلد کے خلیے ناکافی نمی کے باعث مردہ ہو کر جھریاں نہ بناسکیں۔
۴۔آخر میں آنکھوں کے نیچے اور چہرے پر اینٹی ایجنگ کریم یا سیرم لگائیں۔
جب آپ اپنی عمر کےتیسویں ہندسے کو کراس کریں تو کسی بھی اچھی کمپنی کی اینٹی ایجنگ کریم یا سیرم کا استعمال لازمی ہو جاتا ہے۔
کریم کا باقاعدہ استعمال نہ صرف آپ کے چہرے پر موجود کھلے مساموں کو ٹائیٹ کرتا
بلکہ چہرے پرچمک اور تازگی پیدا کر کے آپ کو پھر سے جوان بنا دیتا ہے۔
اگر آپ درج بالا چھوٹی چھوٹی چیزوں اور باتوں کو اپنی روزمرہ روٹین کا حصہ بنا لیں
تو کچھ شک نہیں کہ آپ جوانی سے بڑھاپے کی دہلیز پر بہت دیر سے پہنچیں گی
اور اگر پہنچ بھی چکی ہوئیں، تو ان کو اپنانے سے چند سال پیچھے جا کر دوبارہ ان حسین دنوں سے لطف اٹھا سکیں گی۔

Related Articles

Stay Connected

2,000FansLike
2,000FollowersFollow
2,000SubscribersSubscribe
گوشۂ خاصspot_img

Latest Articles