25 C
Lahore
Saturday, October 12, 2024

Book Store

بال چر کی بیماری

 

بال چر

یہ ایک مشہور مرض ہے۔ اس میں سر، ڈاڑھی یا بھوؤں میںخارش شروع ہو جاتی ہے۔ بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ یہ مرض پھر آہستہ آہستہ بڑھتا جاتا ہے۔ اچھے بھلے خوبرو انسان کو بدشکل ، بھدا اور قابلِ نفرت بنا کر چھوڑتا ہے۔ اس بیماری کو رفع کرنے کے لیے چند ٹوٹکے پیش خدمت ہیں
(1)
بیمار جگہ پر استرا پھیر کر جگہ صاف کر لیں۔ پھر مغز حب الملوک (جمال گوٹہ کے بیج) کو کسی مٹی کی ٹھیکری پر تھوک ڈال کر گھِسیں۔ اور لیپ کر دیں۔
صبح شام دو تین بار لگانے سے جِلد کے اُوپر ایک کھرنڈ سا آ جائے گا۔ اس وقت لیپ لگانا چھوڑ دیں اور اس پر مکھن لگاتے رہیں۔
ان شا اللہ مرض دُور ہو کر بال از سر نو اگنا شروع ہو جائیں گے
(2)
جو شخص حب الملوک یعنی جمال گوٹہ کے بیج حاصل نہ کر سکے وہ درخت کریر کی کونپلیں خوب گھوٹ کر بالچر کی جگہ لیپ کرے۔ ان شا اللہ چند روز میںم رض دُور ہو گا اور بال نکل آئیں گے
(3)
گھوڑے کے ناخن لے کر لوہے کے برتن میں ڈال دیں۔ اس میں قدرے سرسوں کا تیل بھی ڈال دیں اور پھر آگ پر رکھ کر جلا لیں۔
جلنے پر خوب گھوٹ لیں۔ جس قدر زیادہ گھوٹیں گےاتنی ہی مؤثر قسم کی مرہم تیار ہو گی۔ بوقت ضرورت بالچر کی جگہ پر لگا لیں۔
(4)
بیری کے سبز پتے پانی کی ملاوٹ سے خوب گھوٹیں۔ یہاں تک کہ وہ موم کی طرح ہو جائے۔ اسے روزانہ دس یا پندرہ منٹ تک ماؤف جگہ پر ملتے رہیں۔ ان شا اللہ اس موذی اور گھناؤنی بیماری سے نجات مل جائے گی۔

 

Related Articles

Stay Connected

2,000FansLike
2,000FollowersFollow
2,000SubscribersSubscribe
گوشۂ خاصspot_img

Latest Articles